
بھارتی عوام کشمیریوں کی طرح زمینی حالات کی قید میں ہیں
پیر 30 اگست 2021

گل بخشالوی
امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ سے افغان افراد کے انخلا کا سلسلہ 'آخری لمحے' تک جاری رکھے گا۔ دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے افغانستان میں دولت اسلامیہ گروپ کے اس رکن کے خلاف فضائی حملہ کیا ہے جس نے ممکنہ طور پر کابل ایئر پورٹ پرحملے کی منصوبے بندی کی تھی۔
(جاری ہے)
امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل حملے کا ماسٹر مائنڈ ننگر ہار پرڈرون حملے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہو گیا ہے ،
امریکہ نے نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو بھی مارا تھا، نائین الیون امریکہ اور اسرائیل کی افغانستان میں قتل عام کی سازش تھی اور آج کابل میں قتل عام کی یہ سازش امریکہ اور بھارت کی ہے اگر امریکہ کابل میں خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو حملے کے بعد مار سکتا ہے تو پہلے کیوں نہیں مارا، اپنے فوجیوں اور افغانیوں کے قتل عام سے قبل امریکہ ہی نے وارننگ جاری کی تھی، آج پھر دوسرے دہشت گرد حملے کی وارننگ دے رہا ہے ، ظاہر ہے امریکہ کسی بھی صورت افغانستان میں امن و استحکام نہیں چاہتا اور وہ اس کھیل میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی مودی سرکار کو استعمال کر رہا ہے ، بھارت بخوبی جانتا ہے کہ امریکہ مطلب کا یار ہے ۔
کابل ائر پورٹ پر خود کش حملے کے بعد اقوامِ عالم خاص کر دنیائے اسلام کے شاہوں اور بادشاہوں کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ بھارت خطے میں دوسرا اسرائیل ہے افغانستان کی داخلی صورت ِ حال کی بربادی کے ذمہ دار موجودہ حکمران طالبان نہیں بلکہ مغربی اتحاد ی قوتوں کے زیرِ سایہ وہ ظالمان ہیں جن کے شانے پر بھارتی شیطان کا ہاتھ ہے بھارت میں گائے کا گوبر کھانے والے اور گائے کا پیشاب پینے والے اس خطے میں مذہبی اور علاقائی امن و استحکام کے دشمن ہیں بھارت کو افغان عوام کی خو بصورت زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں۔ افغانستان کی تعمیر وترقی کے لئے ا ربوں ڈالر خر چ کر نے کا مقصد افغانیوں کے ذہن میں پاکستان کے خلاف زہر بھرنا ہے بھارت ہر اس طاقت کا ساتھ دے رہا ہے جو پاکستان کے مذہبی حسن کا دشمن ہے
افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد بھارت افغانستان میں افغانیوں کے ہاتھوں افغانیوں کے قتل ِ عام کے لئے اپنا گھناونا گردار ادا کر رہا ہے لیکن بھارت یہ جانتا ہے کہ بھارت میں بھارت سے محبت کر نے والے بھی موجود ہیں چاہے ان کا مذہب کوئی بھی ہو لیکن اپنے دیس کی بربادی کہاں دیکھ سکتے ہیں وہ خاموش تو ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا قومی ضمیر مرگیا ہے ۔ وہ بھی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی طرح وقتی طور پر زمینی حالات کی قید میں ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.