
دیہاڑی باز پاکستانی سیاست دان
جمعرات 1 اپریل 2021

عمران امین
(جاری ہے)
ارشاد باری تعالیٰ ہے”ہم نے انسان کو بہترین شکل و صورت اور صلاحیتیں دے کر پیدا کیا“۔ اللہ تعالیٰ کا ملائکہ کی محفل میں یہ فرمانا”میں کرہ ارض میں اپنا نائب مقرر کرنے والا ہوں“ اس بات کا ثبوت ہے کہ جو ہستی زمین پر خُدا کی خلافت کے مقام پر متمکن ہونے والی ہے اُس کی عظمت و اہمیت میں قطعاً کوئی شبہ نہیں ہو سکتا۔افسوس! آج کا انسان اپنے مقصد حیات کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اگرچہ انسان نے صدیوں سے دنیا کو تسخیر کرنے کا سفر جاری رکھتے ہوئے چند کامیابیاں ضرور سمیٹی ہیں اُس نے ہوائی جہاز بنا کر خلاؤں کو مسخر کر لیا،بحری جہاز بنا کر سمندروں کا سینہ چیر ڈالا،فلک بوس عمارتیں اور مینار کھڑے کر دئیے اور آسمان کی بلندیوں کو چھو لیا، مہلک امراض کا علاج دریافت کر کے موت کو کچھ عرصے تک ٹال دیا،بجلی سے چلنے والے کارخانے بنا ڈالے اور انسانی زندگی میں آسانیاں فراہم کرنے کی ان گنت اشیاء کی لائن لگا دی۔مگر افسوس ہیکہ اس ساری جدوجہد میں انسانیت کی متاع عظیم کو اُس کی عظمتوں اور خوبیوں کے ساتھ شیطانیت اور حیوانیت کی چوکھٹ پر قربان کر دیا اور افسوس اس کا ملال تک نہ ہوا۔
اپنے افکار کی دنیا میں سفر کر نہ سکا
اپنی حکمت کے خم و پیچ میں اُلجھا ایسا
آج تک فیصلہ نفع و ضرر کر نہ سکا
اس موقع پرپاکستانی معاشرے کے حوالے سے چند سوالات بہت اہم ہیں،کیا ہم ایک انسانی معاشرہ میں ر ہ رہے ہیں؟کیا ہمارا معاشرہ انصاف پر قائم ہے؟کیا امیر اور غریب کے لیے قانون اور اخلاقیات ایک جیسی اہم ہیں؟کیا عدل کے پیمانے سب کے لیے برابر ہیں؟کیا مہنگائی پر قابو پا لیا گیا ہے؟کیا عوام کو بنیادی سہولیات کی دستیابی ممکن بنا دی گئی ہے؟کیا کرپشن پر قابو پا لیا گیا ہے؟کیا فوری انصاف کا حصول ممکن ہو گیا ہے؟کیا مجرم کے مرتبہ اور عہدے کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر سزا دی جاتی ہے؟کیا شرجیل میمن کی شراب،شہد تھی؟کیا لاڑکانہ میں کتّے کی ویکسین دستیاب کروادی گئی ہے؟ کیا پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے؟کیا سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے سلاخوں کے پیچھے گئے؟کیا سینٹ میں ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آیا؟کیا عورت مارچ کو حکومتی سرپرستی حاصل تھی؟کیا معصوم بچیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب کر لیا گیا؟ کیا سانحہ ساہیوال کے لواحقین کو انصاف مل گیا ہے؟کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ہے؟کیا دھرنے کے فتنے کو سجانے والے بے نقاب ہوگئے؟کیا کشمالہ طارق کے قاتل بیٹے کا کیس اور دیگر کیسز قصاص کی نظر ہوتے رہیں گے؟کیا مُلکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بولنے والے جیل پہنچ گئے؟کیا پاکستانی قانون امیر کے گھر کی لونڈی جبکہ غریب کے لیے عذاب ہے؟کیا ڈیل اور ڈھیل کی بات کرنے والے سچے تھے؟۔ کیا پاکستان میں عام آدمی یونہی دھکے کھاتا رہے گا اور امیر سب لُوٹ کر لے جائے گا؟۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمران امین کے کالمز
-
اللہ کرے بہتری کے دن جلد آئیں
پیر 26 جولائی 2021
-
بدلا بدلاہے عمران خان
جمعرات 8 جولائی 2021
-
فرید پراچہ کی ”عمر رواں“
بدھ 30 جون 2021
-
مسلمان کی نجات عشق نبی ﷺمیں ہے
بدھ 12 مئی 2021
-
ریاست مدینہ یاریاست یثرب کا سفر
منگل 11 مئی 2021
-
کس۔۔۔۔۔نے تمہیں اے سی لگایا؟
پیر 10 مئی 2021
-
مشکل میں ہیں مزدور کے حالات
جمعہ 7 مئی 2021
-
ذہنی و جسمانی صحت کا حصول کیسے ممکن بنائیں؟
جمعرات 15 اپریل 2021
عمران امین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.