
مسئلہ کشمیر کا مستقل حل
ہفتہ 7 اگست 2021

اقبال حسین اقبال
(جاری ہے)
اس سے پہلے کہ وہ پاکستان پر حملہ کردے'ہمیں اُس کی ارتھی جلانے کا سامان تیار کر لینا چاہیے۔
یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ تقسیم ہند کے وقت تقریباً 568 ریاستوں کو ان کی خواہش کے مطابق پاکستان یا بھارت سے الحاق کرنے یا پھر اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی اور ساتھ ہی ان ریاستوں کے راجاؤں کو اس بات کا پابند بنایا گیا تھا کہ وہ عوام کی اکثریت کے فیصلے اور جغرافیائی اہمیت کو بھی مد نظر رکھیں گے۔
پچھلے چوہتر سالوں سے کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق 1989ء سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں'لیکن تمنائے آزادی اور جزبہ حریت کو بندوق و بارود سے نابود کرنا ممکن ہوتا تو تحریکِ آزادیِ کشمیر کب کی دم توڑ چکی ہوتی۔بھارتی فوج کے انسان سوز مظالم کے آگے کشمیر کے غیور عوام سر پر کفن باندھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں'مگر افسوس صد افسوس بھارتی ظلم و بربریت پر نام نہاد مسلم تنظیمیں اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیمیں خاموش تماشائی بنے ہیں جبکہ ہمارے سیاست دانوں نے مسئلہ کشمیر کو صرف اپنی سیاسی دکان چمکانے کا ذریعہ بنایا ہے اور ہمارے دانشور اور دفاعی ماہرین بھی اس مسئلے کا مستقل حل نکالنے میں بری طرح ناکام ہیں۔
پاکسان کو توڑنے کے لیے بھارت،امریکہ،اسرائیل اور متعدد شرقی و غربی ممالک کی کڑیاں آپس میں مربوط ہیں جبکہ ہمارے حکمرانوں کی سادگی یہ ہے کہ کشمیر کی حل کے لئے اخباری بیانات اور اسمبلی میں دھواں دھار تقاریر کے ذریعے دل بہلا رہے ہیں۔اس سے پہلے کہ پانی سر سے گزر جائے ہمارے حکمرانوں کو دلیرانہ فیصلے اور ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔عالمی قوانین کے خلاف بھارت کی کھلی انحراف پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کے اصولوں کے مطابق ہی حل ہو گا۔لہٰذا بھارت کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے سے باز رہے۔بھارتی چال بازی پر وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی آخری کارڈ استعمال کر چکا ہے۔ہم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ہمسایہ ملک چین نے بھی پاکستان کی کھلی حمایت کا اعلان کیا تھا۔اب پاکستان کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے حقیقی پیش قدمی کرے اور مزید ممالک کو اکھٹا کر کے یک زبان ہو کر عالمی اداروں پر دباؤ ڈالیں کہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے پیشِ نظر کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر حل ہو سکے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اقبال حسین اقبال کے کالمز
-
ویلنٹائن ڈے سے انکار،حیا ڈے سے پیار
بدھ 16 فروری 2022
-
بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022ء
ہفتہ 5 فروری 2022
-
نسلِ نو کو منشیات سے کیسے دور رکھیں؟
جمعہ 28 جنوری 2022
-
ہاجرہ مسرور حقوق نسواں کی علمبردار
منگل 18 جنوری 2022
-
اُردو شاعری میں غزل کی اہمیت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
جون ایلیا ایک منفرد شاعر
منگل 14 دسمبر 2021
-
بانو قدسیہ اُردُو ادب کی ماں!
منگل 30 نومبر 2021
-
تعلیمی اداروں میں ثقافتی یلغار
پیر 22 نومبر 2021
اقبال حسین اقبال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.