
الحمد اللہ پاکستان میں جمہوریت کا تیسرا دور شروع ہوا
جمعرات 16 اگست 2018

میر افسر امان
(جاری ہے)
صاحبو! جمہورت کے لیے قوم نے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔ہمارے ملک کی سیاسی تاریخ بڑی تلخ ہے۔۲۰۰۸ء اور ۲۰۱۳ء کے دور سے پہلے پاکستان کی اسمبلیاں مختلف وجوہات کی وجہ سے ٹوٹتی رہیں۔ کبھی مارشلء لگا اور کبھی سیاستدانوں کی کرپشن اور بیڈ گورنز وجہ بنی۔ اس سے قبل دو دور میں پاکستان کی اسمبلیوں نے اپنا ٹرن آوٹ پورا کیا۔ اب الحمد اللہ یہ تیسری بار ہے۔ ملک کے سارے اداروں کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریت کی گاڑی کو پٹری پر صحیح صحیح چلانے میں مدد کرنی چاہیے۔ یہ ملک سب کا ہے ۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان میں جمہورت کو پنپنے دیں۔ مہذب جمہوری دنیا کی طرح ادارے آئین میں دیے گئے اختیارات سے تجاوز نہ کریں۔جمہوری نظام میں پارلیمنٹ سپر ادارہ ہے۔ اس کی سپرمیسی کو قائم رہنا چاہیے۔ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے۔ عدلیہ کا کام اس کی تشریع کرنا ہے۔ ہاں عدلیہ کی نظر پارلیمنٹ کی قانون سازی پر ہونی چاہیے۔ اگر پارلیمنٹ پاکستان کے اسلامی نظریہ اور اس کی اساس اور آئین میں دیے گئے انسانی بنیادی حقوق سے ہٹ کر کوئی قانون سازی کرے تو پارلیمنٹ کی رہنمائی کرے۔ اس لیے انتظامیہ کو اپنا کام کرنا چاہیے۔ فوج ملک میں امن و امان اور سرحدی کی حفاظت کا فریضہ انجام دے۔ فوج کو کسی حالت میں بھی سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔ سیاست دانوں کو بھی فوج پر ناروا تنقید سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ملک کی پولیس کو سیاسی وفداریوں سے پاک کرنا چاہیے۔ اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں ہونی چاہیے ۔ عمران خان نے الیکشن میں پاکستان کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک میں علامہ اقبال اورقائد اعظم کے وژن کے مطابق مدینہ کی اسلامی فلاحی ریاست کا نظام ِ ِحکومت قائم کریں گے۔ ہم سب مسلمان ہیں۔ ہمار اللہ ایک،رسول ایک اور کعبہ ایک ہے اور ہم سب کلمہ گو ہیں۔ لہٰذاحکومت اور پوزیشن کا پہلا کام یہ ہونا چاہیے کہ ملکِ پاکستان میں مدینہ کی اسلامی فلاحی ریاست کا طرزحکومت نافظ کریں۔ اس میں قانون سازی کے لیے حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔الحمد اللہ پاکستان میں جمہوریت کی تسلسل کا تیسرا دور شروع ہو۔ ہماری دعاء کہ پاکستان میں جمہورت پھولے پھلے ۔ اللہ پاکستان کا محافظ ہو ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.