کراچی واقعہ، پولیس اور سندھ حکومت!

بدھ 21 اکتوبر 2020

Prof.Khurshid Akhtar

پروفیسرخورشید اختر

پی ڈی ایم کا کراچی کا جلسہ کامیاب تھا یا ناکام قطع نظر اس کے اندرونی کہانی بڑی عجیب و غریب ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ایک بد اعتمادی موجود ہے، پپلز پارٹی کا خیال ہے کہ کہیں اندرون خانہ ن لیگ کوئی ڈیل نہ کر لے، بعینہ یہی شک ن لیگ کا ھے، اسی کشمکش میں حالات بتدریج زوال کی طرف جا رہے ہیں، سیاسی درجہ حرارت جس طرف بڑھ رہا ہے اس سے ایک خطرہ موجود ہے کہ اسٹیٹس کو کے خلاف عمران خان کی جنگ اور زیادہ مشکل ہو جائے گی، ملک میں مہنگائی بھی شدت کی موجود ہے جس کا فائدہ اٹھا کر اپوزیشن سر گرمی دکھا رہی ہے ، کراچی کا جلسہ ایک نئی بحث اور پی ڈی ایم کے لیے خطرے کا باعث نظر آرہا ہے، اس کی بڑی وجہ اندر کی بد اعتمادی ہے، کراچی جلسہ میں نواز شریف کی تقریر نہیں ھو سکی، مریم کے بیانیے کو تبدیل کیا گیا،اور سب سے بڑا واقعہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور رہائی کا پیش آیا جو میڈیا اور عوام کے لیے رونق سیاست بن گیا ہے، سندھ پولیس نے اسے قانونی قرار دیا تھا، پھر خاموشی، اس سندھ حکومت کے ایڈووکیٹ جنرل نے گرفتاری کا دفاع کیا اور اب بلاول بھٹو زرداری فرما رہے ہیں کہ ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے ساتھ ہی پولیس کے اعلیٰ افسران کے چھٹی پر جانے کی درخواستیں اور آرمی چیف کا نوٹس لینا زبان زدِ عام ھو گیا، سندھ حکومت کا بار بار بدلتا ھوا موقف اور دھمکی آمیز پریس کانفرنس کیا حکومت اور عسکری اداروں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش ھے یا اندرونی سیاست کا حصہ، آپ سب نے دیکھا کہ کیپٹن صفدر نے غیر قانونی کام کیا، اس پر سنگین دفعات لگتی ہیں، بے چارہ اول دن سے "نادانستہ" یا دانستہ قربانیاں دیتا آرہا ہے اس کے باوجود اس کے وہ خاندان شریف میں اپنا مقام نہیں بنا سکا اعتزاز احسن نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے غیر قانونی کام کیا ہے گرفتاری آج ھو کہ کل مگر زرداری صاحب کی سیاست دیکھیں سب سے زیادہ تکلیف نواز شریف سے پائی اور اب اس کے بدلے کا وقت آگیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف سے سخت تقریر کروائی گئی ، کراچی میں اھمیت نہیں دی گئی اور اب ایک نیا فتنہ پولیس کے ذریعے پیدا کر دیا گیا، جس پر پریشر بنایا جا رہا ہے، پورے سندھ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پولیس کو اداروں کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا گیا ہے، ان حالات میں عوام خود تجزیہ کر سکتے ہیں، کراچی چھیننے کے لیے یہ ھتکھنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں وقت اور حالات اھم ہیں تحقیقات ہونی چاہیئے۔سیاست بچتی ھے یا حکومت یہ اتنا اھم نہیں لیکن پاکستان اھم ھے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :