میاں نواز شریف صاحب، خدارا آجائیں!!

بدھ 29 دسمبر 2021

Prof.Khurshid Akhtar

پروفیسرخورشید اختر

میاں نواز شریف سے فریاد کرتے ہیں خدارا واپس آجائیں، ھمیں اور انتظار نہیں ھو رہا، دیکھیں قوم کسی مسیحا کے انتظار میں ھے، کسی معجزے کی تلاش میں ھے، جن سے قرض لیا تھا، وہ در پہ بیٹھے ہوئے ہیں، بجلی کی قیمتیں آسمان پر ہیں، وہ نہیں تھے آپ کے آئی پی پیز والے ان کے پاس۔ فرنس آئل کے پیسے نہیں ہیں، آپ آئیں گے تو پیسے دیں گے،  ساتھ ھمیں بڑا دکھ ہوتا ہے نا پہلے آپ مرنے لگے تھے سب کہہ رہے تھے بھیجیں، بھیجیں، ورنہ نر جائیں گے، یقین جانیں دن رات نئید نہیں آتی تھی، آپ کی "پلیٹ میں کوئی پائے، نہاری نہیں تھی"، معذرت پلیٹ لیٹس ختم ہو گئے تھے، میں نے اس وقت پکا یقین کر لیا تھا جب احسن اقبال صاحب نے فرمایا کہ میاں صاحب کو فوری باہر نہ بھیجا گیا تو موت کی ذمہ داری حکومت اور عمران خان پر ھو گی، قسم ھے بہت ڈر گئے تھے ھم جب مریم بی بی رو رو کر کہہ رہی تھیں میں نواز شریف کو "مرسی نہیں بننے دوں گی" پھر آپ چلے گئے، ھم نے یہ گانا گایا، چل اڑ جا رہے پنچھی، یہ دیس ھوا بیگانہ،وہ مست ھوائیں وزیراعظم ھاؤس کی، وہ اڑنا تھالی تھالی، ھر طرف گو کا عالم تھا جب آپ گئے، یہ ایک دفعہ نہیں ھوا، اس وقت بھی یہ ھجر و فراق ھمارے لئے جان لیوا ثابت ھوا تھا جب آپ سب کو چھوڑ کر مشرف دور میں سرور پیلس کے "جنگل میں" بند ھو گئے تھے، میاں صاحب اور ھیجان اور انتظار نہیں ہوتا، یہ جو عمران خان ھے نا یہ ھمیں، "بہت تنگ جلتا ھے" یہ ھم سے پیسے لے لے کر آپ کے قرضے دے رہا ہے بھلا یہ کوئی انصاف ھے، آپ ھوتے تو اور لے کر دے دیتے، یہ ھم سے مانگتا ہے، آپ کی رعایا سے، غریب رعایا سے، جو آپ کے پیسوں پر چلتی تھی،کھاتی تھی، اس نے ڈیم بنانے کے لیے بھی پیسے ھم سے لئے، آپ ان چکروں میں نہ پڑتے، پانی کی ھمیں ضرورت نہیں ہے، آپ پیسہ پانی کی طرح بہا دیتے تھے وہی پی لیتے تھے، اب ہمارے پاس پیسے ختم ہو گئے، یہ جو مریم ھے نا، میاں صاحب یہ جنید کو شادی کے بعد، ملک سے بھی شادی کروانا چاہتی ہے، اسے کہیں انکل کا خیال رکھے،وہ کتنے اچھے ہیں ھمیں ٹی ٹیوں کے ذریعے پیسے بھیجتے تھے، ھمارے اکاؤنٹ میں اربوں روپے دیکھ کر ھم خوش تھے، مریم اپنے انٹرنیشنل صادق و امین انکل کا بالکل خیال نہیں رکھتی، آپ چوتھی دفعہ کے بس ھمیں پھر کچھ دیں گے تو زندگی چلے گی،
  چھوڑیں رانا شمیم صاحب کو وہ کبھی کچھ کہتے ہیں، آپ کے بیٹے نے جو کچھ اس سے لکھوایا تھا وہ اس نے بتا دیا ھے، وہ یاد ھے آپ کو کمرے میں بیٹھ کر کتنی قسمیں کھا رہا تھا، اس نے جاکہ صحافیوں کو بتا دیا ھے، یہ میاں صاحب اچھے لوگ نہیں ہیں، یہاں لوگ آپ سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ  فراق میں بس دیوانے ھو گئے ہیں، کل ہی ایک دیوانہ گا رہا تھا، یہ وادیاں، پربتوں کی شہزادیاں، ۔

(جاری ہے)

۔۔ڈھونڈتی ہیں کب آئیں گے میرے سجن، دیکھیں کوئی قرض مانگنے کے لیے بندوق اور کوئی سوٹی لے کر دروازے پر بیٹھا ہوا ہے، قرض دو، ورنہ پاکستان ھمارے حوالے کرو، ھم بہت ڈر رہے ہیں، آپ وہاں سے ایگزٹ لیں، گورے بہت بدتمیز ہیں کہیں آپ کی اپیل وپیل نہ خارج کر دیں، بدتمیزی سے ڈی پوٹ نہ کر دیں، ھمارے محبوب وزیر اعظم کو، چوتھی مرتبہ ھم سے نہ چھین لیں، آپ شہباز انکل کو کہیں وہ باجوہ انکل سے بات کریں، ویسے وہ کوشش کر رہے ہیں مگر یہ مریم اور ھمزہ کا جھگڑا بیچ میں آ جاتا ہے، انکل شہباز خود بھی کچھ آپ کے بڑے گھر کا خواب دیکھ رہے ہیں، یہ نہ ہو کہ وہ ادھر بیٹھ جائیں، ھم آپ کے دکھ میں مر جائیں گے،
میاں صاحب! ان قاضیوں کی باتیں چھوڑیں ھم اور وہ کرد نہیں ہے سب آپ کے ساتھ ہیں، ایک "قاضی صاحب" جن کو آپ نے کہا تھا وہ بھی کوشش کر رہے ہیں بس ھاتھ نہیں پڑتا، ھمیں آپ کے ایاز صادق اور خواجہ آصف صاحب کی مسکراہٹ میں کوئی شک لگ رہا کہ آپ آرہے ہیں، لیکن پھر پوری پوری رات ھم انتظار کرتے ہیں کہ ھمارے مسیحا ا رہے ہیں پھر آپ نہیں آتے تو دل کا نہ پوچھیں بہت دکھی ہو رہا ہے، مرغی، چینی، گندم کا آٹا سب آپ کے پاس ھے، آپ آئیں گے تو ھم روٹی کھائیں گے، میٹھی چائے پئیں گے، مرغی کا گوشت، دال چاول کھائیں گے، بھوک لگی ھوئی آئیں نا مل کر کھاتے ہیں، یہ بھی اور پیسے بھی کھاتے ہیں،یہ آپ کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، جن کو آپ نے پیسے دئیے تھے بہت مفاد پرست نکلے، آپ کا پوچھتے تک نہیں، چلیں چھوڑیں ان کو یہ بائیس کروڑ لولے لنگڑے سب آپ کا ساتھ ہیں، انکل فضل الرحمن روز دعا اور دغا کرتے ہیں کہ آپ آ جائیں، کل ہی انہوں نے گھر میں قرآنی خوانی رکھی ہے جس میں آپ کے لیے، آپ کے آنے کے لیے دعا کی جائے گی، آپ فکر نہ کریں بس آجائیں، ھم سنبھال لیں گے، میاں صاحب، وہ رانا شمیم صاحب بھی پھنسے ہیں، آپ نے بھیج کر بیچارے کو سفیدی عمر میں پھنسا دیا ، ویسے آپ کی حکومت کسی طرح آگئی تو رانا صاحب، صدر، گورنر کچھ نا کچھ تو بنیں گے، سعید الزماں صدیقی مرحوم کی طرح، نزع کے عالم میں بھی سنبھال لیں گے، صرف ھمت کریں آجائیں، ایک اور مسئلہ ہے بلاول بھائی بھی جلدی میں ہیں کہ میں نے وزیراعظم بننا ہی بننا ھے، شہباز انکل، بھی تیاری کر رہے ہیں، ھمیں بتا دیں تاکہ تعلقات ان سے اچھے رکھیں، آپ آجائیں گے تو ارتعاش لازمی ہے، اور برباد یا اور آباد کچھ نہ کچھ ھو گا، بس مچھروں سے پہلے پہلے آجائیں، مچھر بڑے خطرناک ہیں، مسائل بہت ہیں آپ بس آکر ھمیں نکالیں، ادھر خان صاحب اسلامی دنیا کے ھیرو اور مغرب کو کھٹکنے لگے ہیں، آپ آئیں گے تو مغرب ھمارے ساتھ ھو جائے گا، ڈالر آئیں گے، تو وارے نیارے ہو جائیں گے،'اجا تہنوں اکھیاں او ڈیکدیاں  آ جا! بس اب اور انتظار نہیں ھوتا، میاں صاحب آجائیں،۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :