بیمار معیشت کی بحالی (ن)لیگ کی حکومت کاکارنامہ ہے ‘رانا تنویر حسین

خودمختار اورخوشحال پاکستان کے مشن کی تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں‘وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

جمعہ فروری 22:24

بیمار معیشت کی بحالی (ن)لیگ کی حکومت کاکارنامہ ہے ‘رانا تنویر حسین
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار راناتنویرحسین نے کہاہے کہ بیمار معیشت کی بحالی مسلم لیگ ن کی حکومت کاعظیم کارنامہ ہے خودمختار اورخوشحال پاکستان کے مشن کی تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیںانہوںنے مقامی میونسپل کمیٹی میںچیئرمین ملک محمدعارف چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری الطاف صالح بٹر اورمعززین علاقہ کے ہمراہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاںمحمد نوازشریف پر الزامات لگانے والے اپنی ناکامی چھپارہے ہیںمیاںمحمدنوازشریف کی اس سے بڑی فتح کیاہوگی کہ مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کوکچھ نہیںان کی ہربات نوازشریف سے شروع ہوکر ان پربھی ختم ہوتی ہے انہوںنے کہاکہ 2018ء کے جنرل الیکشن میںمسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی دراصل پاکستان کی عوام سیاسی لحاظ سے انتہائی باشعور ہوچکے ہیںاوروہ اپنے طرزعمل سے یہ ثابت کررہے ہیں کہ مخالفین کے میاںنوازشریف اورن لیگ کی قیادت کیخلاف ہرقسم کے پروپیگنڈے سے متاثرہوئے بغیروہ مسلم لیگ ن اوراس کی قیادت کی بھرپورحمایت جاری رکھیںگے انہوںنے کہاکہ امریکی دبائوکبھی قبول کیااورنہ ہی کریںگے پاکستان ایک زمہ دار ایٹمی ملک ہے خطہ میںامن پاکستان کی بدولت ہے بعدازاں وفاقی وزیر دفاعی پیداور رانا تنویر حسین نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈگری کالج کے چیئرمین چوہدری مظہر عباس بٹر اور صدر رضا بٹر و دیگر عہدید ران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن ہر گائوں میں گھر گھر پھیل جائیں اور مسلم لیگ ن کو مزید فعال بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ آئندہ جنرل الیکشن 2018ء میں بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل ہوسکے تقریب سے مسلم سٹوڈنس فیڈریشن کے چیئرمین نویدباجوہ ۔

(جاری ہے)

نائب صدر یوسف بٹر ۔طیب بٹر ۔فیصل رضا بٹ ۔ہمدان ۔ سکندر گورایہ ۔عدیل باجوہ۔ضرغام علی اور علی حسن نے بھی حطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :