پنجاب یونیورسٹی میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

بدھ اپریل 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ اور شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام فیصل آڈیٹوریم میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مشاعرے میں ڈاکٹرخورشید رضوی ،ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ، پرنسپل اورینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری،ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ افتخار احمد چوہدری، ڈاکٹر محمد اکرم اکرام شاہ، نذیر قیصر، منصور آفاق،اظہر فراغ، یاسمین حمید، سعود عثمانی، شاہین عباس، افضل خان، افضل عاجز، شازیہ اکبر، مظہر برلاس، ندیم ناجد ، شاہد ماکلی،ایمان قیصرانی ، شاہد بلال ،مشتاق احمد، حماد نیازی، راشدہ ماہین ملک، ڈاکٹر محمد کامران، صائمہ کامران، اسرار چشتی،،ڈاکٹر عظمیٰ زرین نازیہ، شاہد گل سمیت ملکی و بین الاقوامی شہر ت یافتہ شعراء نے شرکت کی اور بہترین کلام پیش کئے جنہیں حاضرین کی جانب سے خوب داد وصول ہوئی۔