مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر شوبز اور ادبی شخصیات کا اظہار تعزیت

جمعرات جون 12:46

مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر شوبز اور ادبی شخصیات کا اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) نامور رائٹر و مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر شوبز اور ادب کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار عرفان کھوسٹ ، قوی خان ، منور سعید ، طلعت حسین ، بشریٰ انصاری ، جہاں آرا بیگم ، ڈاکٹر صغراں صدف ، انور مقصود ، سہیل احمد ،الحمراء آرٹ کونسل کے چیئرمین اداکارتوقیر ناصر ، عطاء الحق قاسمی ، امجد اسلام امجد ، سعید واسق ، ندیم بیگ اور مصطفی قریشی سمیت دیگر نے نامور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد یوسفی اس صدی کے سب سے بڑے مزاح نگا ر تھے انکی تحریروں میں بھی شائستگی اور ادب کی جھلک نظرا ٓتی ہے ۔

ان کے بغیر کوئی بھی ادبی محفل مکمل نہیں ہوتی تھی اور وہ ہمیشہ محفل میں ہونے کا احساس دلاتے تھے ۔ان کی اچانک وفات سے اردو ادب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کا خلا کبھی بھی پر نہیں ہوسکتا ۔ انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ خدا ان کی مغفرت فرمائے اوران کی اگلی منزلیں آسان ہوں۔

متعلقہ عنوان :