
وزیراعلی سندھ کی پاک فوج کو تاریخی فتح پر مبارکباد، بانی ایٹمی پروگرام شہید بھٹو اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت
پاک فوج نے تین گھنٹے میں بھارت کے تکبر کو خاک میں ملادیا، بھاتی میزائل حملوں میں بچے اور خواتین شہید ہوئیں، وزیراعلی سندھ پاکستان نے جوابی کارروائی میں 26 کلیدی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، صدر زرداری نے پاک فوج کی جس طرح حمایت کی اس کی مثال نہیں ملتی، مراد علی شاہ
جمعہ 16 مئی 2025 22:20
(جاری ہے)
قرارداد میں حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران پاک فوج کے مثر اور جرات مندانہ ردعمل کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سندھ اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک جامع قرارداد منظور کرتے ہوئے پاک فوج کو ان کے بہادرانہ اور فیصلہ کن کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا جسے قوم کی "تاریخی فتح" قرار دیا گیا۔ اس موقع پر اسمبلی نے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی سے اپنے جذباتی خطاب میں تنازع کے آغاز اور اس دوران پیش آنے والے واقعات کی تفصیل سے وضاحت کی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل مقف پر زور دیا۔ انہوں نے پہلگام واقعے اور پاکستان کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت مخلص ہوتا تو ہماری پیشکش قبول کرتا لیکن لگتا ہے کہ قدرت نے اسے اس رسوائی کے لیے چن لیا تھا۔تنازع کی شدت بڑھنے کی تفصیل دیتے ہوئے وزیراعلی نے بتایا کہ 7 مئی کو بھارت نے ہمارے چار علاقوں پر میزائل حملے کیے جن میں عام شہری اور عبادت گاہیں بھی نشانہ بنیں۔ اسی شام پاکستان ایئرفورس کے جوانوں نے بھارتی طیارے مار گرائے اور بھارت کا غرور چند گھنٹوں میں خاک میں ملا دیا۔ 8 مئی کو بھیجے گئے 85 ڈرونز کو بھی ناکام بنایا گیا۔ سندھ کا پہلا شہید، گھوٹکی کا مختار لغاری اسی حملے میں جام شہادت نوش کر گیا جبکہ اس کے والد عیدن لغاری زخمی ہوئے۔ کراچی کے شرافی گوٹھ میں بھی ڈرون حملے سے ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔انہوں نے بھارتی میڈیا کی مضحکہ خیز کوریج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاہور، سیالکوٹ اور کراچی میں تباہی کی جھوٹی خبریں نشر کیں، گویا کسی کارٹون کی کہانی ہو۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 10 مئی کو صبح 4 بجے انہیں مکمل جنگ کے آغاز کی اطلاع ملی جس میں نور خان ایئربیس اور سکھر پر حملے ہوئے۔ اسی روز صبح 5:15 پر پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا جو صرف تین گھنٹوں میں عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے صبح 8:15 پر پاکستان سے ہنگامی جنگ بندی کی درخواست کی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے انتہائی درستگی سے بھارت کے 26 کلیدی اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا جن میں ادھم پور ایئربیس، ناردرن کمانڈ، پٹھان کوٹ، سرسا، بھٹینڈا، امبالہ، جالندھر، فیروزپور اور کئی میزائل تنصیبات شامل تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے تیز رفتار اور مثر جوابی حملے سے حیران رہ گیا۔ صرف تین گھنٹوں کے دوران پیش آئے واقعات نے انہیں بوکھلا دیا۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے اسرائیلی ڈرونز تباہ کیے اور فرانسیسی ساختہ طیارے مار گرائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے فرانس، امریکا اور سابق سوویت یونین کے اسٹاک سے مہنگا فوجی سازوسامان خریدا لیکن وہ پاکستان کے پختہ عزم کو شکست نہ دے سکا۔اس فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے بعد دنیا بھر سے جنگ بندی کی اپیلیں شروع ہو گئیں۔ بدقسمتی سے جنگ بندی کے بعد بھی ایک آوارہ بھارتی میزائل نے بولاری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہمارے پانچ سپاہی شہید ہو گئے۔مراد علی شاہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تین گھنٹے پر مشتمل جوابی کارروائی کو پاکستان کی شاندار فتح قرار دیا۔ انہوں نے قومی اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ ایسی یکجہتی سے ملک دیگر مسائل بھی حل کر سکتا ہے۔مراد علی شاہ نے میڈیا کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی تعریف کی، نوجوانوں کو پاکستان کے سائبر حملوں میں ان کے مثر کردار پر سراہا جنہوں نے کئی بھارتی ویب سائٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے چین، ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا ک ہ اس تنازع کے بعد بھارتی وزیراعظم کے لہجے میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ یہاں تک کہ امریکا نے بھی پاکستان کی مزاحمتی قوت کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے سفارتی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آخرکار بات چیت حتی کہ کشمیر جیسے حساس مسئلے پر بھی مذاکرات پر آمادہ ہو گیا ہے، امریکی صدر نے عوامی طور پر تسلیم کیا ہے کہ اب کشمیر پر بھی بات چیت ہوگی۔اپنے اختتامی خطاب میں وزیراعلی مراد علی شاہ نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ان تمام شہدا کو ہمیشہ یاد رکھے جنہوں نے ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان شامل ہیں۔ انہوں نے انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔قرارداد میں صدر آصف علی زرداری کو افواجِ پاکستان کی بھرپور حمایت پر خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو بحران کے دوران عالمی میڈیا میں مثر بیانیہ اجاگر کرنے پر سراہا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری تینوں مسلح افواج، ان کے سربراہان، افسران اور ہر سپاہی ہماری بے پناہ عزت اور شکریے کے مستحق ہیں۔ انہوں نے تمام اراکینِ اسمبلی سے قرارداد کی متفقہ منظوری کی اپیل کی۔سندھ اسمبلی نے بعدازاں یہ قرارداد مکمل اتفاقِ رائے سے منظور کرلی جو پاکستانی قوم اور اس کی عظیم افواج کی یکجہتی، حوصلے اور بہادری کا مظہر ثابت ہوئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.