
گورنرہائوس میں ایم کیوایم پاکستان اور مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات
افواج پاکستان نے بتادیا ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے،اب ہم نے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنا ہے،گورنرسندھ پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا ہے،آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو خوشخبری ملے گی،پوری قوم اللہ کی شکر گزار ہے اس نے پاکستان کوسرخرو کیاراناثناء اللہ معیشت کی مضبوطی کے لیے اصلاحات لازمی کرنا ہیں، کے فور منصوبہ دسمبر 2026 میں وزیراعظم شہباز شریف نے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،فاروق ستار
اتوار 18 مئی 2025 19:50
(جاری ہے)
وفد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویزملک شامل تھے ۔
ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی قیادت پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار،نسرین جلیل،امین الحق، جاوید حنیف،حفیظ الدین ایڈوکیٹ اور فیصل سبزواری شامل تھے۔ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ سفارشات،تاجروں کے مسائل ،کراچی حیدرآباد سمیت شہری علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی پیکج،کے فوراور منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بجٹ اور دیگر امور پر اپنی سفارشات ن لیگی وفد کو پیش کیں۔ وفاقی حکومت کے وفد نے ایم کیوایم پاکستان کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔اس ملاقات میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کے سربراہان،افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک کی سلامتی کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کی قیادت میں وفد نے ایم کیوایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں نئے مالی سال کیبجٹ پر بات ہوئی۔ملاقات میں کراچی اور اندرون سندھ مسائل پر بات چیت کی۔اس ملاقات میں ہم نے افواج پاکستان کو سلام پیش کیا۔ہم نے اظہار تشکر بھی کیا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں مسلح افواج نے مثالی کارنامہ انجام دیایے۔ہمارے سپہ سالار نے خطے میں بھارت کی بالادستی ختم کی۔وفاقی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور قوم کو مبارکباد دینی چاہیے کہ دوران جنگ آئی ایم ایف سے مذاکرات چل رہے تھے۔بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط نہ ملے لیکن وفاقی وزیر خزانہ نے ہمارا مقدمہ پیش کیا۔بھارت اس معاملے میں ناکام ہوا۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قسط مل گئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سپہ سالار ، نواز شریف اور شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔آج ملک ایٹمی طاقت ہی.اس ملاقات میں کراچی کے تاجروں کے مسائل پر بات ہوئی۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ افواج پاکستان نے بتادیا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے ۔ہم اب پاکستان کی معیشت مضبوط کرنا ہے۔ہم اب جلد آئی ایم ایف کے قرض سے نجات پائیں گے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری قوم اللہ کی شکر گزار ہے۔اللہ نے پاکستان کو دشمن کے سامنے سرخرو کیا۔ہم نے ثابت کیا پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔ہماری مسلح افواج اور تمام سپہ سالار مبارک باد کے مستحق ہیں۔وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم بے بہت محنت کی ہے۔پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا یے۔عام آدمی نے اس دوران بہت مشکلات برداشت کیں۔اب جو بجٹ آئے گا اس میں عام آدمی کو خوشخبری ملے گی۔بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ہم نے وزیر اعلی سندھ اور تاجروں سے بھی ملاقات کی ہے۔سب کی مشاورت سے اچھا بجٹ پیش کریں گے۔ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ہمیں کامیابی ملی ہے۔کامیابی نے ہمیں بہت حوصلہ دیا۔ہم نے بجٹ کے حوالے سے ن لیگ سے بات چیت کی۔اس ملاقات میں عام آدمی کو ریلیف دینے پر بات ہوئی۔ قابل ٹیکس آمدنی پر بھی ٹیکس لگانے پر بات ہوئی ہے۔ڈائریکٹ ٹیکس کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے۔معیشت کی مضبوطی کے لیے اصلاحات لازمی کرنا ہیں۔ کے فور منصوبہ دسمبر 2026 میں وزیراعظم شہباز شریف نے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔کراچی و حیدر آباد میں نکاسی آب کا مسئلہ ہے۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں۔ ملاقات میں کراچی پیکج پر بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشی اہداف بہتر ہوئے ہیں۔ملکی ترقی کے عمل میں ہر پاکستانی کو حصہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ کراچی کو 260 ملین گیلن پانی آئندہ سال فراہم کردیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی مار گئیں
-
حکومت و فوج سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، تمام وسائل عوام کی خدمت کیلئے نچھاور کریں گے، وزیراعظم
-
قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی
-
سیف سٹی اتھارٹیز نے ای چالانزکی ادائیگی اور تصحیح کے لئے نظام میں آسانی کردی
-
عظمی بخاری کا خیبرپختوانخواہ ،سندھ میں سیلاب و بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
-
وزارت صحت کے فیصلے براہ راست انسانی زندگیوں پراثرانداز ہوتے ہیں، وفاقی وزیرصحت
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت
-
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب و بارشوں سے نقصانات پر افسوس کا اظہار
-
جوئے کی پروموشن کا کیس؛ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں‘ نو مئی غلط تھا دوبارہ نہیں ہونا چاہیئے، بیرسٹرگوہر
-
ایران کی اسرائیل کو وارننگ، نئے طاقتور میزائلوں کی تعیناتی کی تیاری
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.