
امریکی منافقت: امریکا ایک طرف سیز فائز کا کہہ رہا ہے دوسری جانب اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے، ، حافظ نعیم الرحمان
منگل 17 جون 2025 22:09

(جاری ہے)
ہندوتوا اور صہیونیت مل کر انسانیت کی نسل کشی کررہی ہیں، ہندوتوا اور صہیونیت کا سرپرست امریکا ہے، انسانیت ان تینوں کے خلاف متحد ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایران کے ایٹمی پروگرام کو بند کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ یورپ امریکا کو اسرائیل کے 400 سے زائد نیوکلیئر وار ہیڈ کیوں نظر نہیں آتی انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پوری یکسوئی سے ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ امت کی تقسیم کی باتیں کرنے والے امت کے دوست نہیں ہیں۔ اسلامی ممالک مل کر اسرائیلی جارحیت کو روکیں۔پاکستان کا نیو کلیئر پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے، ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی قوم کو قبول نہیں۔ پاکستان غزہ کے مسئلہ پر قائدانہ کردار ادا کرے۔ انہوں نے پاکستان کی داخلی صورت حال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے، اور بتائے جاگیرداروں سے کتنا ٹیکس وصول کیا۔ چچا بھتیجی اور پیپلز پارٹی مل کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ سندھ میں کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر حکومت کررہے ہیں۔ صوبوں کا اربوں کا تعلیمی بجٹ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے۔ پنجاب میں اسکولوں اور اسپتالوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔ شریف خاندان نمائشی اقدامات کرتا ہے۔ ان کی حکومتیں اشتہارات چلا کر، لیپ ٹاپ بانٹ کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے زراعت کا بیڑہ غرق کردیا۔ قرض در قرض معیشت سے غربت مزید پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف بات کرتی ہے، جبکہ ملک کی نام نہاد بڑی پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی کیاری کی پیداوار ہیں، پاکستان میں حکمران اور اپوزیشن پارٹیاں امریکہ کی مذمت سے گھبراتی ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ہی صنعت بحال ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران اپنی عیاشیاں کم کریں، اور عوام کو سہولت دیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسئلہ کے حل کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
یوکرین: دارالحکومت کیئو پر روسی حملوں اور شہری ہلاکتوں کی مذمت
-
لیبیا: سمندر میں مہاجرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 60 افراد لاپتہ
-
افغانستان: خواتین معاشی، سماجی اور سیاسی شعبوں سے خارج
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا 2 ہزار سے زائد نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
-
امریکہ مشرقِ وسطٰی کی جنگ میں فریق بنا تو چین، روس کو بھی ایران کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا
-
ہمارا صبر جواب دے رہا ہے ایران غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈال دے
-
ایران میں پھنسے 500سے زائدزائرین سمیت 752افراد کوئٹہ پہنچ ،( آج) ملک کے دیگر حصوں میں روانہ کیا جائیگا
-
جرمن چانسلر نے ایران کو تباہ کن کارروائی کی کھلی دھمکی دے دی
-
ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا
-
غزہ: خوراک کے حصول میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، طبی نظام تباہی کے دہانے
-
نئے مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی اور آسمان سے باتیں کریں گی
-
اسرائیل ایران تصادم: پاکستان کے اندرونی مسائل پس منظر میں چلے گئے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.