Live Updates

ملک کے مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان واپس آکر بہت کچھ کرنا ہے،ڈاکٹرعشرت العباد خان

ریاست کی مضبوطی ترجیح ہے، صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کراچی کے حالات پر توجہ دیں،سابق گورنرسندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان

اتوار 29 جون 2025 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)سابق گورنر سندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان(ایم پی پی)نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ جلد پاکستان آرہا ہوں۔ بہت کچھ طے کررکھا ہے آکر اس پر عملی کام کروں گا۔ اہم اعلانات بھی ہوں گے اور حیران کن شخصیات جنکا ہر مکتبہ فکر اور ہر زبان سے تعلق ہے وہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں میڈیا نمائندگان سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈوائزری کونسل، مرکزی کونسل اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا، یو ٹیوبرز اور سوشل میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ پاکستان کی دنیا بھر میں اہمیت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھارتی جارحیت پر بین الاقوامی قوانین کے تحت کاروائی اور فتح، بلاول بھٹو کی دنیا بھر میں پاکستان کے لئے زبردست لابنگ اور دنیا کو حقائق سے آشکار کرنے کے بعد اب حکومت کو اس کوشش کو گڈ گورننس اور سیاسی قیادتوں کو مل بیٹھ کر بہترین کرداد ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ پاکستان آنے کا مصمم ارادہ کرچکے ہیں۔ کراچی سے خیبر تک ہم نے شاندار پروگرام کئے ہیں اور واپس آنے کے بعد ملک کے لئے اہم کردار پاکستان میں بیٹھ کر اداکریں گے۔ ایک سال میں ہم نے اتنا کام کرلیا ہے کہ عام جلسہ تو چند گھنٹوں کے نوٹس پر ساتھ ساتھ خواتین کا بڑا جلسہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں ے کہا کہ انکاوئی سیاسی حریف نہیں وہ سب کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔

لیکن انکی سوچ یہ ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو اپنے مسائل ڈائیلاگ سے حل کرنے ہوں گے۔ پارٹی کے رہنمااپنی ذات کے بجائے عوام پر توجہ دیں۔ ہماری پارٹی کسی میں ضم نہیں ہوگی۔ ہم اپنی شناخت کے ساتھ سیاست کریں گے۔ سب کے ساتھ ملکر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

میں کویہ ایسا کام نہیں کروں گا جس سے ریاست کو نقصان ہو۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ تمام میڈیا کا شکریہ اداکرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ماضی مین جب گورنر سندھ تھا میں نے اس شہرسمیت صوبے کے مسائل کے حل کے لئے کام کیا۔ ہمارے ملک کے خلاف ایک منفی پروپیگنڈہ کیا گیا۔ عوام اور فوج کے درمیان نفرت پھیلائی گئی۔ کسی جماعت نے منفی پروپیگنڈے کے خاتمے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

ریاست کے حوالے سے عوام میں مایوسی پیدا ہوئی۔ اسلئے میں نے سیاست میں واپس آنے اور ملک کے لئے کردار اداکرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے جو ہمیشہ قائم رہے گی۔ حالات بدل جاتے ہیں۔میں نے ملک کی بہتری کے لئے میری پہچان پاکستان پارٹی بنائی جو ہر پاکستانی کا سلوگن ہے۔ عوام میں اسکی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں پارٹی مذید مضبوط ہوگی ہم نے تنظیمی ڈھانچہ مضبوط کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو معاشی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔ دشمن ملک کو کمزور کر نے کی سازش کر رہے ہیں۔ بلوچستاں میں بدامنی پھیلائی گئی۔ لیکن اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ پاکستان کی فوج کی جانب سے بھارت کو شکست دینے کے بعد عالمی سطح پر ملک کی پوزیشن بہتر ہوئی۔۔ آج سفارتی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہاکہ اس جنگ میں اہم کردار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے۔

انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عالمی سطح پروفاقی حکومت نے سندھ طاس معاہدے کا معاملہ بہتر انداز میں پیش کیا۔ بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر ملک کے لئے بہترین سفارت کی۔اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس کی ضرورت ہے۔عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سندھ حکومت کو توجہ دینی ہوگی۔ کراچی کے حالات اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لئے فوری اقدام کرنے ہوں گے۔

انہوں نے صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو سے اپیل کی کہ وہ کراچی کے حالات پر توجہ دیں۔ وفاقی، صوبائی اورمقامی حکومتوں کو ملکر کراچی کے مسائل کو حل کرنا چاہئے۔ سابق ناظم نعمت اللہ خان نے کراچی کی ترقی کے لئے بہت کام کیا۔۔ سیاست سے بالاتر ہوکر کراچی سمیت ملک کی ترقی کے لئے حکمراں جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ماضی میں ایک سیاسی قوت عوام کے مسائل کو حل کر نے کا ذریعہ تھی۔

لیکن وہ سیاسی اختلافات کے سب تقسیم ہوگئی۔ جسکی وجہ سے انکی سیاسی قوت ٹوٹ چکی ہے۔انہون نے کہا کہ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی بھی پارٹی کی سیاسی تقسیم کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔سیاسی معاملات کو ڈائیلاگ سے حل کیا جاتا ہے۔ میں جلد عملی سیاست میں پاکستان آکر اہم اعلانات کروں گا۔۔ کراچی میں بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایم کیو ایم کے دوستوں سے کہتا ہوں کہ کی ذاتی شخصیت پر توجہ دینے کے بجائے عوامی مسائل کو حل کر نے میں عملی کردار ادا کریں۔ ایم کیو ایم کے بیانیہ کی تبدیلی کی وجہ سے وہ مسائل کا شکار ہوئی۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے سابق صدر پرویز مشرف مسلم لیگ(ن)اور دیگر جماعتوں نے کام کیا۔ ہماری بات سنی گئی۔ گرین لائن، ایم نائن، نواز شریف نے بنوائی۔

کراچی میں ترقی کا سفر جاری رہا۔ ہم حیدرآباد، سکھر اور سندھ کے دیگر شہروں کے لئے پیکیج لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ مئیر کراچی مرتضی وہاب ذہین انسان ہیں لیکن کراچی کی ترقی نظر نہیں آرہی ہے۔ ہم اپنی پارٹی کو منظم کرہے ہیں۔۔ فروری میں پاکستان آرہا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر پروگرام ملتوی کردیا۔ اب جلد پاکستان آں گا۔ کراچی میں جلد سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔

اہم سیاسی شخصیات ہمارے ساتھ شامل ہونگیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ کراچی کو اسکا حق ملنا چاہئے۔ پانی۔ بجلی، گیس اور بنیادی سہولتیں اسکا حق ہیں۔ جو شہر پورے ملک کو پالتا ہے سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ سندھ حکومت کی گڈ گورننس وفاقی۔ صوبائی اور لوکل گورنمنٹ ایک ہوکر کام کریں۔ مئیر حکران جماعت کا ہے تو کام بھی بہتر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد آپکے ساتھ بالمشافہ گفتگو کریں گے۔ ہم ملک بھر میں کام کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بہت کچھ ہے مایوسی ختم کرنی ہے نو جوانوں کو ملک ہی میں با صلاحیت کردار ادا کرانا ہے۔ نعمت اللہ خان اور مصطفی کمال کی طرح مرتضی وہاب بھی کراچی کے لئے تاریخی اور بہتر کام کریں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات