پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
آر ایل این جی کے معاہدے پاکستان کے مفادات کے خلاف کیے گئے، ایف بی آر 1300 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے تاجروں کے خلاف ایف آئی آر کا اختیار دینا ظالمانہ فیصلہ ہے۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 19 جولائی 2025
21:40
(جاری ہے)
نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، نائب قیم سید فراست شاہ،امیراسلام آباد نصراللہ رندھاوااور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور اپوزیشن کی بے عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا کہ اتوار 20 جولائی کو احتجاجی دھرنوں کا مقصد عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اپنے مفادات کے لیے سب جمع ہو جاتے ہیں، سب مل کر فیصلہ کرلیتے ہیں کہ ہماری تنخواہوں میں 300 فیصداضافہ ہونا چاہیے، حکومت نے بجلی کی قیمت 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کیا لیکن حکومت نے قوم سے جھوٹ بولا اور یہ کمی نہیں کیا۔حکومت ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر رہی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور سلیب سسٹم کا نفاذ عوام سے دھوکہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے اور بجلی بلوں پر غیرمنصفانہ ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پر جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آواز موجود نہیں، ہم انڈسٹری کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے بی آر کے اہلکاروں کو تاجروں کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کا اختیار کیوں دیا گیا، ایف بی آر 1300 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے اور تاجروں کے خلاف ایف آئی آر کا اختیار دینا ظالمانہ فیصلہ ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے چینی مافیا پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 89 شوگر ملز میں سے 90 فیصد ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جہانگیر ترین جیسے طاقتور افراد کے کنٹرول میں ہیں۔شوگر ملوں کی ڈیلرشپ چند غیررجسٹرڈ افراد کے ہاتھ میں ہے، جنہیں ہر حکومت میں تحفظ دیا جاتا ہے۔چینی کی قیمت 140 سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو تک پہنچا دی گئی ہے، جو عوام پر سنگین معاشی بوجھ ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس کے باعث ملک کو 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ آر ایل این جی کے معاہدے پاکستان کے مفادات کے خلاف کیے گئے، جن کی ذمہ داری سابق حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے معاملات پردوٹوک موقف اپنایا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے 19 جولائی 1947 کی قرارداد الحاقِ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج 19 جولائی ہے 19 جولائی 1947 کو سردار ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر الحاق پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی۔کشمیری مسلسل قربانیاں دیکر آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کو ہر محاز پر کشمیر پالیسی جارحانہ انداز میں آگے بڑھانی چاہیے۔ پاکستانی عوم ایسی کسی بین الاقوامی ثالثی کو قبول نہیں کریں گے جو کشمیری عوام کی خواہشات کے منافی ہو۔ امیر جماعت نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے لیے وسیع جرگہ اور ڈائیلاگ شروع کر نا ہو گا۔ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور سی آئی اے کا ہاتھ ہے اور وہاں کے عوام کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مسائل کے حل کے لیے جرگے منعقد کرے گی 25جولائی کو“بلوچستان حق دو”لانگ مارچ کا آغازکوئٹہ سے ہوگا، جو اسلام آباد کی طرف آئے گا، حکومت اس مارچ کو روکنے کی کوشش نہ کرے ورنہ حالات کنٹرول سے باہر ہوں گے۔ انہوں نے سندھ کے کچے کے علاقوں میں اسلحہ کی ترسیل، اقلیتوں کے اغوا اور پیپلزپارٹی کی نااہلی پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بتائے کہ سندھ کے کچے کے علاقے میں اسلحہ کیسے پہنچا،سندھ میں اقلیتی تاجروں کو اغوا کیا جاتا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت کہاں ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے نوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومت اور اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کے لیے متحد ہوتے ہیں، اور عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں رکھتے۔ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے متاثرین کو آواز بلند کرنی چاہیے تھی، لیکن وہ خود لین دین کا حصہ بن گئے ہیں۔انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ کی جنگ جاری رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
سچائی بتانے والے صحافی جنگوں کا پہلا نشانہ، یو این چیف
-
حنا پرویز بٹ کی انصار عباسی کے خیالات پر کڑی تنقید
-
ملک میں لوڈشیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ موبائل فون کے چارجر ہیں، جاوید چوہدری کا انوکھا دعویٰ
-
دوطرفہ تجارت کے امکانات میں اضافہ، بنگلہ دیش اور پاکستان کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا
-
آبنائے ہرمز امریکی 'قزاقوں' کا قبرستان بن جائے گا، ایران کی دھمکی
-
اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں شہریوں کو شریک کرنے، مسائل کے فوری حل، شہر کو جدید اور مزید خوبصورت بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ براہ راست رابطے کویقینی بنانے کا فیصلہ
-
ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف کا نام لکھنے سے پہلے سید عاصم منیر کا نام لکھتے ہیں، مفتاح اسماعیل
-
ایران امریکہ مذاکرات نے پاکستان کے طاقتور ڈھانچے سے پردہ اٹھا دیا، برطانوی اخبار
-
چنئی ایئرپورٹ پر ایئرعربیہ کے مسافر نے ایمرجنسی ایگزٹ کھول کر چھلانگ لگادی
-
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی بھپر گیا، سونڈ سے گاڑیاں اٹھاکر پھینک دیں، ایک شخص ہلاک
-
طویل عرصہ بعد محبت پر بھروسہ، جمائمہ اور ان کے ارب پتی دوست کے ہم سفر بننے تک کی کہانی
-
گلوبل انرجی کا مستقبل: امریکہ طے کرے گا یا چین؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.