
اوورسیز پاکستانی ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں وطن کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،فیصل کنڈی
موجودہ تباہ کن سیلاب کے دوران بھی ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ خیبرپختونخوا دہشت گردی کے بعد اب موسمیاتی تبدیلی اور تباہ کن سیلابوں کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں،گورنرخیبرپختونخوا
جمعرات 21 اگست 2025 19:50
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات صوبے کے لیے بڑا چیلنج ہیں۔
بادل پھٹنے جیسی آفات کی پیش گوئی محکمہ موسمیات بھی نہیں کرسکتا۔ ایسے حالات میں عوام کی بحالی اور امداد کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر فوجی اور پولیس اہلکار شہید ہورہے ہیں۔ دہشت گرد مذاکرات سے انکاری ہیں، اس لیے آپریشن کے سوا کوئی حل باقی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں سوات آپریشن کرکے امن قائم کیا تھا اور آج بھی دہشت گردوں کو شکست دینا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارت کو تین دن میں شکست دے سکتی ہے تو دہشت گردوں کو بھی شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، دہشت گرد عوام کو ڈھال بنا کر کارروائیاں کرتے ہیں۔ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کی سفارتی اور سیاسی اہمیت میں اضافہ ہوا اور ’’معرکہ حق‘‘ میں قدرت نے پاکستان کا ساتھ دیا۔گورنر نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں نے جنگ کے دوران بہترین اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عالمی میڈیا پر پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی، آج وہی ٹیکنالوجی بھارت کے خلاف ڈھال بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم امہ کا قائد ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کے بعد ایرانی صدر نے اسلام آباد آکر شکریہ ادا کیا جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات ہر سطح پر بڑھ رہے ہیں۔گورنر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور انہیں چاہیے کہ سرمایہ کاری، صنعت، زراعت، معدنیات اور سیاحت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر ہاؤس ہلال احمر کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد میں سرگرم ہے جبکہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی حکومتیں بھی تعاون کررہی ہیں۔ دوست ممالک بھی گورنر ہاؤس کے توسط سے امداد بھیج رہے ہیں۔پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے دورہ برسلز کو خوش آئند قرار دیا ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.