
سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے، بلاول بھٹو زر داری
منگل 14 اکتوبر 2025 22:19
(جاری ہے)
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا تصور پیش کیا، جو شہید بینظیر بھٹو نے 1993 میں پارٹی کے منشور میں متعارف کروایا تھا، چند سال پہلے دنیا کے معروف میگزین نے دنیا کے بہترین پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی رینکنگ جاری کی اور وہاں بھی آپ کا مقابلہ دنیا کے مختلف ممالک سے تھا۔
انہوںنے کہاکہ سندھ کا مقابلہ تو کسی اور شہر اور صوبے سے ہے ہی نہیں بلکہ سندھ کا مقابلہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے اور یہ پاکستان کی کامیابی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پورے ملک کو ایک ہوکر دنیا سے مقابلہ کرنا چاہیے اور آپس میں تقسیم نہیں ہونی چاہیے بلکہ کہیں بھی کام ہورہا ہے اور پاکستان کا نام روشن ہورہا ہے تو ہمیں فخر کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر مانا جاتا ہے، میں بطور وزیر خارجہ جب مختلف ممالک کے دورے کررہا تھا کہ تو وہ مجھے بتاتے تھے کہ ہم آپ کا یہ پروگرام کاپی کررہے ہیں، دراصل یہ اپنے غریب ترین طبقے کا خیال رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ سہولت کسی اور ملک کے پاس نہیں مگر آپ کے پاس ہے کہ کسی بھی بحران میں آسانی سے متاثرین کی مدد کرسکیں، کورونا کے دوران پوری دنیا حیران تھی، حالانکہ اس دوران عمران خان وزیراعظم تھے اور ان کی سوچ کچھ ایسے تھی کہ انہوں نے اس پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھ دیا، مگر نام جو بھی رکھ دیا جائے اور تصویر کچھ بھی ہو، لیکن انہوں نے بھی کورونا کے دوران امداد پہنچانے کے لیے اس پروگرام کو استعمال کیا۔انہوںنے کہاکہ 2022 میں جب میں وزیر خارجہ تھا تو پاکستان کی تاریخ میں بدترین سیلاب آیا، سندھ، بلوچستان ڈوبا ہوا تھا اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقے بھی متاثر ہوئے لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگروام کو مالی مدد پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔
مزید اہم خبریں
-
فرانس مہاجر بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب، یو این کمیٹی
-
کٹوتیاں و عدم ادائیگیاں: مالی بحران سے دنیا بھر میں امن مشن بری طرح متاثر
-
یو این کی طرف سے پاکستان افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
وافر خوراک کے باوجود دنیا میں کروڑوں لوگ فاقہ کشی پر مجبور کیوں؟
-
پاکستان: یو این کی مدد سے عدالتی معلمین کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد
-
غزہ: امداد کی ترسیل کے تمام سرحدی راستے کھولنا ضروری، یو این
-
مڈغاسکر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنا قابل مذمت، یو این چیف
-
عالمی یوم خوراک: سب کی غذائی ضروریات پوری کرنے والا نظام چاہیے، گوتیرش
-
پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوچکی، فیصلے میدان میں ہوں گے
-
ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں
-
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.