-گلگت بلتستان کے بعد اب کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے جیتے گی: گورنر پنجاب
/پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کرے گی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گی، سردار سلیم حیدر بلاول بھٹو کو عوامی مینڈیٹ کے ساتھ وزیراعظم بنانے کے لیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی، گورنر پنجاب کی وفود سے گفتگو
جمعرات 18 جون 2026 22:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو عوامی مینڈیٹ کے ساتھ وزیراعظم بنانے کے لیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کرے گی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گی۔ بعد ازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سندس فاؤنڈیشن میں عالمی ہفتہ عطیہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ دکھ درد میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا بہت بڑی نیکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن ایک قابل اعتماد ادارہ ہے جو دن رات تھیلیسیمیا کے مریضوں کی خدمت کر رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور خون کی دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منو بھائی مرحوم جیسے لوگ انسانیت کی خدمت کرنے والے عظیم انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سب سے قیمتی اور یادگار وقت ان لوگوں کے ساتھ گزارا ہوا وقت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مخیر حضرات اور فلاحی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو خون ملنے پر کئی سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں گردے کے کئی مریض ڈائیلاسز کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے انتقال کر جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندس فاؤنڈیشن جیسے فلاحی اداروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکہ جنگ کے بعد سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کی طرف ہے۔ حکومت اس موقع سے فائدہ اٹھائے اور سرمایہ کاروں کو راغب کرے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے میں بہت کامیاب سفارت کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ بندی سے بہتری کی توقع ہے اور وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے 2013 میں پاکستان ایران پائپ لائن معاہدے پر دستخط کیے، ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا سب سے بڑا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ ایران سے پائپ لائن سرحد تک پہنچ چکی ہے۔ یہ ہم سے 50 کلو میٹر دور ہے، اگر اسے 50 کلو میٹر کی لائن بچھا کر جوڑ دیا جائے تو ہمارے توانائی کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ سستی گیس ملے گی اور بجلی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ بجٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ تنخواہوں میں سات فیصد اضافہ کچھ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین، پنشنرز اور نچلے متوسط ??طبقے سمیت عوام مہنگائی کی وجہ سے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا مینڈیٹ پیپلز پارٹی کا ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام حصوں میں ان کی یکساں ترقی ہونی چاہیے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خون کے عطیات دینے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں ارشد انصاری صدر پریس کلب محمد یاسین خان، صدر سندس فاؤنڈیشن، سینئر صحافی سہیل وڑائچ، عائشہ منظور وٹو، ڈی جی پیمرا نظام الدین اور چیئرپرسن ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر عائشہ اشفاق بھی موجود تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان آنے والے ناروے کے وزیر خارجہ نے اپنا سامان خود اٹھایا، سادگی نے توجہ حاصل کرلی
-
رجب بٹ اپنی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں کریں گے، ماہر نجوم کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی اڈیالہ پہنچے تو پولیس نے راستہ روک لیا، ملاقات نہ ہونے پر کارکنوں کیلئے اہم اعلان
-
بلوچستان کے طلبہ ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق امور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات
-
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست منظور، عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل
-
6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
-
یوم آزادی ہمیں اپنی تاریخ سے وابستگی، قومی ذمہ داریوں کے احساس اور مستقبل کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.