ایرانی وفدآئندہ ہفتے پاکستان میں اپنے شہریوں کے اغواء کے معاملے پر اسلام آباد کا دورہ کرے گا

جمعرات 13 فروری 2014 03:33

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014) ایران کا ایک وفد آئندہ ہفتے پاکستان میں اپنے پانچ سرحدی محافظوں کے اغواء بارے مقدمہ کی پیروی کی ئے اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایرانی سلامتی امور کے نائب وزیر داخلہ علی عبدالحئی نے کہا کہ ایرانی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرکے ملک میں اغواء کئے گئے اپنے پانچ سرحدی محافظوں کے کیس کی پیروی کرے گا انہوں نے کہا کہ ایرانی سرحدی محافظ اپنے پاکستانی ہم منصوبوں سے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے پہلے ہی ملاقات کر چکاہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کو بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو پورا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں کے اغواء کے معاملے پر پاکستانی سفیر کو بھی طلب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :