سعودی عرب،مرس وائر س کا شکار ایک اور شخص ہلاک، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 169 ہو گئی

منگل 20 مئی 2014 07:17

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء)سعودی عرب نے پیر کو مڈل ایسٹ رسپریٹری سینڈروم MERS کے سبب ہونے والی ایک اور ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ اس طرح اس عرب ریاست میں سانس سے متعلق مہلک عارضے ’ میرس‘ کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 169 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر صحت نے اپنی ویب سائٹ پر رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’میرس‘ کا تازہ ترین شکارایک 59 سالہ شخص تھا جو گزشتہ روز یعنی اتوار کو مغربی شہر طائف میں دم توڑ گیا۔

اس رپورٹ میں دو نئے ’میرس کیسس‘ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن میں سے ایک کیس ریاض جبکہ دوسرا تجارتی مرکز جدہ میں سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب کے علاوہ مصر، لبنان، ہالینڈ، متحدہ عرب امارات اور امریکا میں بھی ’میرس کیسس‘ سامنے آئے ہیں۔ ان متاثرین میں سے زیادہ تر سعودی عرب کی سر زمین سے ہو کر آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :