وینز ویلا کا امریکا کو اپنے ملک میں سیاسی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے معاملہ اقوام متحدہ اور دوسرے بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے کا اعلان

منگل 20 مئی 2014 07:14

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء) وینز ویلا نے امریکا کو اپنے ملک میں سیاسی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے معاملہ اقوام متحدہ اور دوسرے بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وینز ویلا کے وزیر خارجہ ایلیاز جووا نے ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی پر امریکا کے خلاف باضابطہ شکایت اقوام متحدہ میں در ج کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے خلاف امریکی ریاستوں کی تنظیم ، لاطینی امریکا کریبین گروپ سی ای ایل اے سی اور جنوبی افریقی بلاک سمیت علاقائی گروپوں میں بھی شکایات درج کروائی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے پاس صدر براک اوباما ، وزیر خارجہ جان کیری کے ثبوت دوسرے اعلیٰ امریکی حکام کے مداخلت کے بیانات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :