چین سے ملنے والے خلائی راکٹ کے ٹکڑے روسی سیٹلائٹ کے ہوسکتے ہیں،چینی خبررساں ادارے کا انکشاف

منگل 20 مئی 2014 07:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء) چین سے ملنے والے خلائی راکٹ کے ٹکڑے روسی سیٹلائٹ کے ہوسکتے ہیں پیر کو چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ڑنوا نے بتایا ہے کہ روسی سرحد کے قریب چین کے شمال مشرقی صوبے بیلنگ ڑانگ میں تباہ شدہ حالت میں ملنے والے اشیاء کی خلائی راکٹ کے ٹکڑوں کے طور پر شناخت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے تجربہ کے بعد بتایا ہے کہ یہ راکٹ کیریئر کے یا سیٹلائٹ کے ٹکڑے ہوسکتے ہیں۔ چین کے خلائی ماہرین اس معاملے پر متعلقہ فریقوں سے رابطہ کر رہے ہیں یہ اطلاع جمعہ کو کمیونیکشن سیٹلائٹ لے جانے والے روسی راکٹ کی پرواز کے کچھ دیر بعد زمین پر گر کر تباہ ہونے کے دو روز بعد سامنے آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :