نمائشی فٹ بال میچ : قومی سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے اسلام آباد کو 2-1سے شکست دیدی ،پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عابد وحید شیخ کا اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 25، 25ہزار روپے انعام دینے کا اعلان

منگل 20 مئی 2014 07:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء)قومی سٹریٹ چائلڈ ٹیم اور اسلام آباد فٹ بال ایسو سی ایشن کے درمیان کھیلے جانیوالے نمائنشی فٹ بال میچ میں قومی سٹریٹ چائلڈ ٹیم 2-1سے فتح یاب قرار پائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے نمائشی میچ کے مہمان خصوصی پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عابد وحید شیخ تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ، مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین سیدلخت حسنین ، مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر ضیا النور ، سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹو جان وار ے سمیت دیگر شخصیات موجود تھی ۔

نمائشی میچ کا پہلا گول کھیل کا پہلا ہاف ختم ہونے سے چند لمحے قبل فاتح ٹیم کے رازق مشتاق نے کیا ،کھیل کے دوسرے ہاف میں اسلام آباد کے محمد انس کے گول نے میچ کو1-1سے برابر کر دیا جبکہ سٹریٹ چائلڈ ٹیم کے اورنگزیب نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا ۔ اس موقع پر پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عابد وحید شیخ نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ٹریک سوٹس کھلاڑیوں میں تقسیم کئے اور بیت المال کی جانب سے 25، 25ہزار روپے کھلاڑیوں میں انعام دینے کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :