کولمبیا میں بس کو آگ لگنے کے نتیجہ میں 31 بچے ہلاک، 25زخمی

منگل 20 مئی 2014 07:15

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء)کولمبیا میں بس کو آگ لگنے کے نتیجہ میں 31 بچے ہلاک اور 25زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبیا کے شمالی شہر فنڈاسیون مائیر میں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 31بچے موقع پر ہلاک جبکہ 25زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بس چرچ سروسز کے بعد بچوں کو گھروں میں چھوڑنے کیلئے جارہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس میں آگ فنی خرابی کے باعث لگی۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 8 سے 14برس کے درمیان ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بیشتر بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :