اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکاء اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، عبوری کمیٹی کے تمام فیصلے کالعدم اور منیجمنٹ کمیٹی کے نوٹیفیکیشن کوبد دیانتی پرمبنی قراردے دیا گیا۔28صفحات پرمشتمل فیصلہ،چیف سلیکٹرمعین خان، سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ وقاریونس، مشتاق احمد اورغیرملکی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورکی چھٹی ہوگئی

منگل 20 مئی 2014 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکاء اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، عبوری کمیٹی کے تمام فیصلے کالعدم اور منیجمنٹ کمیٹی کے نوٹیفیکیشن کوبد دیانتی پرمبنی قراردے دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ28صفحات پرمشتمل ہے، عدالت نے قراردیا ہے کہ فریقین کے وکلا ذکا اشرف کی برطرفی کی وجوہات کوثابت نہیں کرسکے، بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے ذکا اشرف کی بحالی کے حکم نامے پرعملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کروائی تھی، عدالت نے عبوری کمیٹی کے تمام فیصلوں کو کالعدم قراردیا ہے، چیف سلیکٹرمعین خان، سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ وقاریونس، مشتاق احمد اورغیرملکی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورکی چھٹی ہوگئی۔

نجم سیٹھی کی بطورچیئرمین پی سی بی بحالی کا تفصیلی فیصلہ بورڈ میں نوکریاں حاصل کرنے والے سابق کرکٹرزپربجلی بن کرگرا۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کے لاڈلے معین خان کودوسری بارکوئی ٹیم منتخب کئے بغیرہی گھرلوٹنا پڑا، اورتواورٹیم منیجرکی پوسٹ بھی گئی۔ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس، اسپن بالنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد اورغیرملکی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورٹیم کوجوائن کرنے سے قبل ہی فارغ ہوگئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی سی بی کے اڑتیس ملازمین نے برطرفی کیخلاف اپیل دائرکی تھی،جن کا کہنا تھا کہ انہیں بغیر کسی نوٹس اوروجہ بتائے برطرف کیا گیا ہے،نجم سیٹھی کی طرف سے بابراعوان ایڈووکیٹ نے عدالت میں انکے دفاع میں دلائل دیئے تھے۔ ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نجم سیٹھی کو دو مرتبہ برطرف اور ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بحال کرچکی ہے۔ دوسری مرتبہ برطرفی پر ذکا اشرف نے عدالتی کارروائی نہیں کی تھی تاہم دیگر برطرف ملازمین کی درخوا ستوں پر عدالت عالیہ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :