کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ کی قدرکم ہوگئی، برطانوی پاؤنڈ کی قدر167روپے کی سطح پر پہنچ گئی

منگل 20 مئی 2014 07:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء)کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ کی قدرکم ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر167روپے کی سطح پر پہنچ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر15پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید98.55روپے سے بڑھ کر98.65روپے اور قیمت فروخت 98.60روپے سے بڑھ کر98.75روپے ہوگئی اسی طرح 5پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید99.20روپے سے بڑھ کر 99.25روپے اور قیمت فروخت99.40روپے سے بڑھ کر99.45روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے یورو کی قیمت خرید136روپے اور قیمت فروخت136.25روپے پر بدستور مستحکم رہی جبکہ25پیسے کے اضافہ سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید166.50روپے سے بڑھ کر166.75روپے اور قیمت فروخت166.75روپے سے بڑھ کر 167روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 5,5پیسے کااضافہ ہو اجس سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت27.20روپے سے بڑھ کر27.25روپے او ر قیمت فروخت26.60روپے سے بڑھ کر26.65روپے پر آگئی۔

متعلقہ عنوان :