بین الصوبائی جونیئر ہاکی،ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن چیمپئن شپز آج شروع ہوں گی،افتتاحی تقریب نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوگی، چیمپئن شپز میں چاروں صوبوں، فاٹا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی

منگل 20 مئی 2014 07:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء)بین الصوبائی جونیئر ہاکی،ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن چیمپئن شپز آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور پنجاب جمنیزیم ہال میں شروع ہوں گی، ٹیموں کا حتمی اعلان آج منگل کے روز کیا جائے گیا، ایونٹ کی افتتاحی تقریب نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا ،فاٹا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں انڈر 14ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی جو کہ 20مئی سے 24مئی تک جاری رہے گی،گرلز انڈر 16اور بوائز انڈر14ٹیبل ٹینس او بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد پنجاب جمنیزیم ہال میں 20سے 22مئی تک ہوگا جس میں چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی،بوائز انڈر14ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں وقار ، عاطف اقبال، محمد وقاص احمد، سعدعلی نسیم، وقار علی، محمد حمزہ منصور ، شیراز، ابرار احمد، محمد کامران، عبدالرحمٰن، احمر علی، عثمان غنی، محمد دانیال، عبدالرحیم، محمد بلال یونس، اور کامران اصغر شامل ہیں،پنجاب انڈر 16گرلزبیڈ منٹن کی ٹیم میں منال طارق، کائنات کمال، اقراء طاہر، سیدہ ہمیل زینب اور فضا اکرام شامل ہیں،پنجاب گرلز انڈر 16ٹیبل ٹینس ٹیم میں رمشا، زینب وقار، ماریہ خان، فاطمہ خان اور ام فروا شامل ہیں