کچھ میڈیا ہاؤسز آگ سے کھیل رہے ہیں ، انہوں نے اپنی روش ترک نہ کی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ، رانا ثناء اللہ

منگل 20 مئی 2014 07:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کچھ میڈیا ہاؤسز آگ سے کھیل رہے ہیں ، انہوں نے اپنی روش ترک نہ کی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ، فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علماء کا کہنا ہے کہ معافی کے طلبگار کو معاف کردینا چاہیے علماء کرام فقری اور نظریاتی مسئلے میں اپنی پوزیشن استعمال کریں انہوں نے کہا کہ کچھ میڈیا ہاؤسز اپنی ذاتی مفاد کی خاطر معاملے کو اشتعال کی طرف لے کر جارہے ہیں جبکہ نتائج برے نکل سکتے ہیں احتجاج سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر انا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ کچھ لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پیمرا کا کردار اپنا لے ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ان کے فیصل آباد میں جلسے کا حال بھی وہی ہوگا جو گیارہ مئی کو اسلام آباد میں ہوا فیصل آباد جلسے کو بھی گیارہ مئی کی طرح دفن کردینگے ۔