ملک بھر سے ایک ہی روز پولیو کے تین کیسز سامنے آگئے، رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی

منگل 20 مئی 2014 07:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء)ملک بھر سے ایک ہی روز پولیو کے تین کیسز سامنے آگئے۔ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پولیو سیل کے مطابق ملک میں ایک ہی روز تین پولیو کیسز منظر عام پر آنے والوں میں دو کا تعلق شمالی اور ایک کا جنوبی وزیرستان سے ہے۔ شمالی وزیرستان سے چھ ماہ کی اقصی اور 22 ماہ کے وقاص میں پولیو وائر کی تصدیق ہوگئی ہے۔ فاٹا سے اب ک تک پولیو کے 54 کیسز جبکہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد66 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :