پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ہاکی میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے ساتھ، ساتھ سنیئر ٹیم کا بیک اپ تیار کر نے کے لئے پاکستان اے ٹیم کی بحالی کا فیصلہ، پی ایچ ایف کے کوچنگ مشیر طاہر زمان کو اہم ذمے داری دے دی گئی

منگل 20 مئی 2014 07:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے ساتھ، ساتھ سنیئر ٹیم کا بیک اپ تیار کر نے کے لئے پاکستان اے ٹیم کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے، پی ایچ ایف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے پی ایچ ایف کے کوچنگ مشیر طاہر زمان کو اہم ذمے داری دے دی گئی ہے جو اس پر کام کریں گے، پی ایچ ایف نے قومی اے ٹیم کی تیاری کے سلسلے میں قومی سلیکشن کمیٹی اور سنئیر ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ کی مشاورت کر نے کا فیصلہ کیا ہے، جن سے بات چیت کر کے اے ٹیم تیار کی جائے گی، اے ٹیم میں پچھلے سال بھارت میں کھیلے گئے جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کے ان کھلاڑیوں کو بھی شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے جو اس وقت قومی سنئیر ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان کھلاڑیوں نے ماضی میں طاہر زمان اور منظور الحسن سے تر بیت حاصل کی ہے، پاکستان اے ٹیم کو قومی سنیئر ٹیم کے بیک اپ کے ساتھ ساتھ ساؤ تھ گیمز اور غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ اے سیریز میں موقع دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹیم کی مدد سے ملک میں نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں مدد ملے گی، اس ٹیم کے انتخاب کے لئے ملک بھر میں ہونے والے اوپن ٹرائیلز سے نمایاں ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :