میرے بعد کرکٹ بورڈ میں جو فیصلے ہوئے کالعدم ہوگئے‘ بگ تھری کا مخالف تھا نجم سیٹھی کے دور میں دستخط ہوئے جائزہ لوں گا، چوہدری ذکاء اشرف،مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑیوں کو فٹنس پر توجہ دینا ہوگی کسی کی پگڑی نہیں اچھالنا چاہتا اچھے فیصلوں کو آگے لے کر چلیں گے، وزیراعظم کا احترام کرتا ہوں عدلیہ کے فیصلے کا سب کو احترام کرنا چاہیے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی میڈیا سے گفتگو

منگل 20 مئی 2014 07:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ میرے بعد کرکٹ بورڈ میں جو فیصلے ہوئے کالعدم ہوگئے‘ بگ تھری کا مخالف تھا نجم سیٹھی کے دور میں دستخط ہوئے جائزہ لوں گا، مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑیوں کو فٹنس پر توجہ دینا ہوگی کسی کی پگڑی نہیں اچھالنا چاہتا اچھے فیصلوں کو آگے لے کر چلیں گے، وزیراعظم کا احترام کرتا ہوں عدلیہ کے فیصلے کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔

کرکٹ بورد پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے حق اور انصاف کا فیصلہ کیا ۔ کرکٹ بورڈ میں نیک نیتی سے کام کروں گا نجم سیٹھی کے پاس خوشخبریاں ہیں تو ہمیں بھیجیں خیر مقدم کرینگے ساتھ لے کر چلیں گے جھوٹ اور فریب سے آنے والوں کو جواب مل گیا ہے کرکٹ بورڈ کی بدنامی نہیں کررہا میں کرکٹ بورڈ کا منتخب چیئرمین ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منتخب چیئرمین کو ڈسٹرب کرنے والے بدنام ہوگئے ہیں ۔ بگ تھری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ذکاء اشرف نے کہا کہ بگ تھری پاکستان اور عالمی کرکٹ دونوں کیلئے نقصان دہ ہے اس کی مخالفت کی تھی اب اس پر دستخط ہوگئے ہیں اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کرکے حکمت عملی تیار کی جائے گی میرے بعد جتنے فیصلے ہوئے سب کالعدم ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر نجم سیٹھی کے یفصلے اچھے ہوئے تو ان پر عمل کرینگے عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ وزیراعظم ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں ان کا احترام کرتے ہیں پاکستان کے وزیراعظم کی عزت مقدم ہے ۔ عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کرنا سب پر لازم ہے ہمیشہ عدالت کے حکم کا احترام کیا ہے پاکستان کی عدلیہ کا ہم احترام نہیں کرینگے تو پھر کون کرے گا ۔ ہماری بقا عدلیہ کی وجہ سے ہے دوسرے لوگوں کو بھی عدلیہ کا احترام کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے بورڈ کا نام کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہے محمد حفیظ اور مصباح الحق دونوں اچھے کھلاڑی اور کپتان ہیں دونوں میں اہلیت ہے کہ وہ ٹیم کو ساتھ لے کر چلیں محمد حفیظ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ سے خوش نہیں ۔