پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 جون کو ہوگا‘صدر مملکت ممنون حسین خطاب کریں گے

منگل 20 مئی 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 جون کو ہوگا۔ صدر مملکت ممنون حسین خطاب کریں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان کے مطابق 2 جون کو دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس ہوگا جس میں صدر مملکت ممنون حسین خطاب کریں گے اور یہ پارلیمنٹ کی تاریخ کا 24 واں مشترکہ اجلاس ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں سابق صدر جنرل ضیاء الحق‘ پرویز مشرف‘ سابق صدر غلام اسحق خان‘ وسیم سجاد‘ رفیق تارڑ‘ آصف زرداری اور ممنون حسین شامل ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سمن جاری کردئیے گئے ہیں اور یہ اجلاس دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں شرکت کیلئے سفراء‘ چیف آف آرمی سٹاف‘ چاروں گورنر‘ چاروں وزرائے اعلی اور وی وی آئی پی شخصیات شرکت کریں گی۔ مہمانوں کیلئے خصوصی پاسز جاری کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :