سعودی عرب سے 85 ہزار سالہ انسانی ہڈی برآمد

بدھ 11 اپریل 2018 12:07

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء) سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے سے انسانی جسم کی قدیم ترین ہڈی برآمد ہوئی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق محکمہ ارضیات نے تحقیق سے پتہ چلایا ہے کہ یہ ہڈی 85 ہزار سال پرانی ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع الوطن اخبار کے مطابق سعودی محکمہ ارضیات کے نگران حسین العتیبی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برآمد ہونے والی ہڈی انسان کی انگلی کہ ہے جسکی لمبائی 32 ملی میٹر اور چوڑائی 9 ملی میٹر ہے ۔ حسین العتیبی نے مزید بتایا کہ یورپ کی محکمہ ارضیات کی ٹیم تحقیق کے لیے کھدائی کر رہی تھی جب یہ ہڈی برآمد ہوئی اور تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ دنیا کی قدیم ترین ہڈی ہے۔

متعلقہ عنوان :