طالبان کاپاکستانی سرحد سے متصل افغان صوبے پکتیکا کے دو اضلاع پرمکمل کنٹرول

طالبان جنگجووں نے خالی کردہ چیک پوسٹوں سے اسلحے کی بھاری مقدار پر بھی قبضہ کر لیا،مقامی حکام کی تصدیق

بدھ 25 جولائی 2018 16:01

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) پاکستانی سرحد سے منسلک افغان صوبے پکتیکا کے دو اضلاع پر طالبان عسکریت پسند کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ ان اضلاع پر طالبان کو کنٹرول دو دن تک مسلسل لڑائی کے بعد حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

طالبان جنگجووں نے خالی کردہ چیک پوسٹوں سے اسلحے کی بھاری مقدار پر بھی قبضہ کر لیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ پاکستانی سرحد سے منسلک افغان صوبے پکتیکا کے دو اضلاع پر طالبان عسکریت پسند کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔

عسکریت پسندوں نے اومنا اور گایان اضلاع پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے گزشتہ اتوار سے ان شہروں میں چیک پوسٹوں پر مسلسل حملے شروع کر رکھے تھے۔ ان چیک پوسٹوں سے افغان سکیورٹی اہلکاروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑ گئی۔ طالبان جنگجووں نے خالی کردہ چیک پوسٹوں سے اسلحے کی بھاری مقدار پر بھی قبضہ کر لیا۔ صوبائی کونسل کے رکن فضل رحمان کاتاوازی کے مطابق ان اضلاع پر طالبان کو کنٹرول دو دن تک مسلسل لڑائی کے بعد حاصل ہوا۔