الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکالنے کے الزام کی تردید کر دی

سیاسی رہنما بغیر کسی ثبوت اس قسم کے سنگین الزامات سے گریز کریں،، قواعد کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر گنتی کے وقت ایک پارٹی یا امیدوارکے ایک ہی ایجنٹ کو بیٹھنے کی اجازت دی جاتی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

بدھ 25 جولائی 2018 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکالنے کے الزام کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنما بغیر کسی ثبوت اس قسم کے سنگین الزامات سے گریز کریں،، قواعد کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر گنتی کے وقت ایک پارٹی یا امیدوارکے ایک ہی ایجنٹ کو بیٹھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے اس الزام پر کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا ہیپر وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے اس واقعہ کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سیاسی رہنما بغیر کسی ثبوت اس قسم کے سنگین الزامات سے گریز کریں۔ الیکشن کمیشن اس طرح کے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ اس حوالے سے ڈی۔آر۔او لاہور، راولپنڈی اور ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نے بھی بڑی سختی سے تردید کی ہے، قواعد کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر گنتی کے وقت ایک پارٹی یا امیدوار کا ایک ہی ایجنٹ کو بیٹھنے کی اجازت دی جاتی ہے،