نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر المک کا نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان علائوالدین مری سے ٹیلیفونک رابطہ

مشرقی بائی پاس تعمیرنو کمپلیکس پولنگ اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکہ پر اظہار افسوس شہیدوں کیلئے دعا مغفرت

بدھ 25 جولائی 2018 22:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر المک نے نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان علائوالدین مری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مشرقی بائی پاس تعمیرنو کمپلیکس پولنگ اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نگران وزاعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والوںکے بلنددرجات اور زخمیوں کی جلد صحیتابی کیلئے دعا کی ۔وزیر اعظم نے زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد اور علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں ۔نگران وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کوہرممکن تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔