نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش،

کوئٹہ میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی

بدھ 25 جولائی 2018 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عام انتخابات 2018ء کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان، صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے، ذرائع ابلاغ اور ان تمام اداروں اور افراد کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے انتخابات کے انعقاد میں معاونت کی۔ وزیراعظم نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔