شیر کے نشان والی ٹی شرٹ پہن کر آنے والے ووٹر کو واپس بھیج دیا گیا

کسی بھی ووٹرز کی شرٹ پر کسی قسم کا کوئی اسٹیکر، بیج یا نشان نہیں ہونا چاہیے‘الیکشن کمیشن

بدھ 25 جولائی 2018 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) لاہور کے انتخابی حلقہ این اے 124میں ایک ووٹر شیر کے نشان والی شرٹ پہن کر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پہنچا جسے پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں نے واپس بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنمنٹ کالج ریلوے روڈ پر واقع پولنگ اسٹیشن پر آنے والے شخص کی شرٹ پر شیر کے نشان کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے نعرے بھی درج تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی ووٹرز کی شرٹ پر کسی قسم کا کوئی اسٹیکر، بیج یا نشان نہیں ہونا چاہیے۔