ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ہمیں قبول نہیں،

فیصلے سے امریکا کو آگاہ کر دیا، ترک وزیر خارجہ

بدھ 25 جولائی 2018 16:44

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ہمیں قبول نہیں،ترکی نے اپنے فیصلے سے امریکا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیئا کے مطابق وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل در آمد کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا اور اس فیصلے سے امریکہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ترکی تیل اور قدرتی گیس کی ضروریات کے لیے ایران پر انحصار کرتا ہے تاہم جوہری معاہدے پر امریکی اقدامات کے بعد روس، ترکی اور ایران کی قربتیں بڑھ گئی ہیں اور خطے میں نئی صف بندی ہونے جارہی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے ایران جوہری معاہدے سے خود کو علیحدہ کرنے اور ایران پر سخت نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی پابندیاں اگست کے آخر تک موثر ہو جائیں گی جبکہ ایران کی تیل کی برآمد پر پابندیوں کا آغاز نومبر سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :