عام انتخابات ،ْاپناحق رائے دہی استعمال کرنیوالوں میں ضعیف العمرخواتین،

بوڑھے حضرات اور معذورافرادنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

بدھ 25 جولائی 2018 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)ملک بھرمیں قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کے چنائو کیلئے اپناحق رائے دہی استعمال کرنیوالوں میں ضعیف العمرخواتین،بوڑھے حضرات اور معذورافرادنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ان افراد کیلئے الیکشن کمیشن کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ قطاروں سے بچنے کیلئے معذوراوربیمارافرادکوپہلی صف میں کھڑا کیاگیا ۔اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنوں پر آنے والے ان افراد کاکہناتھاکہ وہ اپناقومی فریضہ اداکرنے گھروں سے نکلے ہیں تاکہ اپنے ووٹ کے ذریعے وہ مخلص قیادت کا انتخاب کرسکیں۔