اسپین نے ایک دن میں تقریباً پانچ سو مہاجرین کوبحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچایا

مذکورہ مہاجرین تیس کمزور کشتیوں پر سوار ہو کر یورپی ساحلوں تک پہنچنے کی کوشش میں تھے،ہسپانوی کوسٹ گارڈز

بدھ 25 جولائی 2018 16:03

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)ہسپانوی حکام نے بتایاہے کہ بحیرہ روم سے 484 غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ہسپانوی کوسٹ گارڈزنے بتایاکہ یہ مہاجرین تیس کمزور کشتیوں پر سوار ہو کر یورپی ساحلوں تک پہنچنے کی کوشش میں تھے۔

(جاری ہے)

کوسٹ گارڈز نے یہ کشتیاں آبنائے جبرالٹر اور بحیرہ البوران کے پانیوں سے پکڑیں۔ مہاجرت کے عالمی ادارے کے مطابق اٹھارہ جولائی سے چوبیس جولائی تک ساڑھے اٹھارہ ہزار سے زائد مہاجرین ہسپانوی ساحلی علاقوں تک پہنچے۔ ان مہاجرین کا تعلق مراکش کے علاوہ زیریں صحارا کے افریقی خطے کے ممالک گنی، مالی اور موریطانیہ سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :