عمران خان کے خلاف پراپیگنڈا کرنے پر وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کو اوقات یاد دلا دی

پاکستان میں انتخابات کے بعد جو بھی حکومت بنائے دنیا کو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔بھارت انتخابات 2018 پر اپنی زہر افشانی بند کرے،ترجمان وزارت خارجہ

جمعرات 26 جولائی 2018 02:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء):عمران خان کے خلاف پراپیگنڈا کرنے پر وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کو اوقات یاد دلا دی۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے بعد جو بھی حکومت بنائے دنیا کو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔بھارت انتخابات 2018 پر اپنی زہر افشانی بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق اب پولنگ کا وقت ختم ہوئے تقریبا 8 گھنٹے ہو چکے ہیں ۔اکثر حلقوں میں بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔اس وقت اکثر نشستوں پر امیدواروں کی پوزیشن واضح ہو تی جارہی ہے۔پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کیئے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 106 ،مسلم لیگ ن کو 72 اور پیپلز پارٹی کو 39 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن پر واضع برتری حاصل کر لی ہے۔اس صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کی مخلوط حکومت بنتے نظر آرہی ہے جس کے بعد عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر بھارتی میڈیا نے بھی عمران خان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے بڑے نام جن میں فنانشل ٹائمز،ہندوستان ٹائمز اور دی پرنٹ شامل ہیں۔ان اداروں نے عمران خان کو بھارت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔انکا کہنا ہے عمران خان اگر پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے تو یہ بھارت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔کچھ اداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان اور جمہوریت کے لیے بہتر آپشن نہیں ہیں۔تاہم وزارت خارجہ نے عمران خان کے حوالے سے زہرافشانی کرنے والے بھارتی میڈیا کو اوقات یاد دلا دی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے بعد جو بھی حکومت بنائے دنیا کو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔بھارت انتخابات 2018 پر اپنی زہر افشانی بند کرے۔اس کے علاوہ وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت ہماری بجائے اپنے داخلی معاملات پر توجہ دے۔