5,360 عازمین ِحج مدینہ منورہ پہنچ گئے

بدھ 25 جولائی 2018 15:40

مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) سعودی عرب کی قومی عازمین گائیڈ فاؤنڈیشن کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 185,360 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق ان میں سے 159599 عازمین حج مدینہ منورہ ہی میں مقیم ہیں اور دوسرے عازمین وہاں سے مناسک حج اور عمرہ کی ادائی کے لیے مکہ مکرمہ چلے گئے ہیں۔مدینہ منورہ میں قائم اس ایجنسی نے عازمین حج کی قومیتوں کے بھی اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔اس کے مطابق انڈو نیشیا سے 42283 ، بھارت سے 38387، پاکستان سے 22360 ، ترکی سے 12066 اور ایران سے 10650 عازمین ِ حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔شہر میں ہوٹلوں اور دیگر اقامت گاہوں میں اس وقت 52 فی صد کمرے خالی ہیں