یونان، جنگلاتی آتشزدگی،

جاں بحق افراد کی تعداد 80ہو گئی، 187افراد زخمی

بدھ 25 جولائی 2018 16:44

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)یونان میں جنگلاتی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 80ہو گئی، 187افراد زخمی ہیں،یونانی وزیراعظم الیکسِس سپراس نے اس بھاری جانی نقصان پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی فائر بریگیڈ نے بتایا ہے کہ دارالحکومت ایتھنز کے نواح میں لگی جنگلاتی آگ سے ہونے والی ہلاکتیں 79 ہو گئی ہیں۔

ان ہلاکتوں کے علاوہ 187 افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں دو درجن کے قریب بچے شامل ہیں۔ رواں برس کی جنگلاتی آگ نے سن 2007 میں لگی آگ سے ہونے والی ستر ہلاکتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دوسری جانب یونانی وزیراعظم الیکسِس سپراس نے اس بھاری جانی نقصان پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بوسنیا ہیرزیگووینا کا دورہ مختصر کرتے ہوئے منگل چوبیس جولائی کو ایتھنز پہنچ کر انہوں نے ہر متاثرہ شخص کی مدد کے عزم کا اظہار کیا۔ جنگلاتی آگ دارالحکومت ایتھنز کے نواحی علاقے میں پیر کے روز سے لگی ہوئی ہے۔