کینیڈا میں فائرنگ کرنے والے پاکستانی نوجوان کی وڈیو منظر عام پرآگئی

بدھ 25 جولائی 2018 16:01

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)کینیڈا میں 29 سالہ پاکستانی نوجوان فیصل حسین کی وڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ٹورنٹو شہر کے وسطی علاقے میں لوگوں پر فائرنگ کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیصل کے ایک دوست عامرسکھیرا سے انٹرویو لیا جس میں اٴْس کا کہنا تھا کہ فیصل کی جانب سے قتل کے ہول ناک اقدام کا بہت مشکل سے یقین آیا۔

(جاری ہے)

سکھیرا کے مطابق فیصل نے 8 برس قبل اس بات کا ذکر کیا تھا کہ وہ تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہے اور اپنا علاج کروا رہا ہے جس کے سبب سکھیرا نے گمان کیا کہ فیصل کی حالت کنٹرول میں ہے۔پولیس نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ فیصل نے زمین پر پڑی نوجوان لڑکی کے قریب جا کر اسے 3 یا 4 گولیاں ماریں۔ ایک دوسری عینی شاہد خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے فیصل کو ایک اطالوی ریستوران میں داخل ہو کر ایک لڑکی کے سینے میں گولیاں مارتے ہوئے دیکھا۔