انتخابات 2018ء میں جڑواں شہروں کے ووٹرز کو سہولت پہنچانے کیلئے ’’جمہوریت کار ٹرپ‘‘ کے نام سے ٹیکسی سروس شروع کی گئی

بدھ 25 جولائی 2018 17:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) انتخابات 2018ء میں جڑواں شہروں کے ووٹرز کو سہولت پہنچانے کیلئے ’’جمہوریت کار ٹرپ‘‘ کے نام سے ٹیکسی سروس شروع کی گئی۔

(جاری ہے)

ٹیکسی سروس نے 25 جولائی کی صبح ساڑھے سات بجے سے لے کر شام سات بجے تک گھر سے پولنگ سٹیشن اور پولنگ سٹیشن سے گھر تک مفت سہولت فراہم کی۔ جمہوریت کار ٹرپ کے نام سے ٹیکسی سروس فراہم کرنے والے ادارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افردا کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ محفوظ اور آرام دہ سفر ہر کسی کا حق ہے۔