دھاندلی کا شور مچا کر الیکشن کو مشکوک بنانے کا مسلم لیگ ن کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا،پی ٹی آئی نے بڑی آفر کردی

ن لیگ جتنے ڈبے کھلواناچاہتی ہےہمیں اعتراض نہیں،مسلم لیگ ن کو پہلے سے ہار نظر آرہی تھی ۔الیکشن میں جس طرح کے اعتراضات نظر آتے تھے وہ نظر نہیں آئے،اسد عمر

جمعرات 26 جولائی 2018 02:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء):دھاندلی کا شور مچا کر الیکشن کو مشکوک بنانے کا مسلم لیگ ن کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو بڑی پیشکش کردی۔اسد عمر کا کہنا ن لیگ جتنے ڈبے کھلواناچاہتی ہےہمیں اعتراض نہیں،مسلم لیگ ن کو پہلے سے ہار نظر آرہی تھی ۔الیکشن میں جس طرح کے اعتراضات نظر آتے تھے وہ نظر نہیں آئے۔

تفصیلات کے مطابق اب پولنگ کا وقت ختم ہوئے تقریبا 8 گھنٹے ہو چکے ہیں ۔اکثر حلقوں میں بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔اس وقت اکثر نشستوں پر امیدواروں کی پوزیشن واضح ہو تی جارہی ہے۔پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیرسرکاری حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کیئے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 97 ،مسلم لیگ ن کو 62 اور پیپلز پارٹی کو 30 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے الیکشن نتائج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمرے بند کرکے نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں،الیکشن کمیشن کوجواب دینا پڑے گا،پولنگ ایجنٹس کو فارم 45نہیں دیاجارہا،پولنگ ایجنٹس کوباہر نکال دیا گیا ۔

انہوں نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے بعض انتخابی حلقوں میں پولنگ ایجنٹس کوفارم 45نہ دینے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس عمل کی مذمت کی ہے کہ پولنگ ایجنٹس کوانتخابی نتائج کی گنتی کے دوران باہر نکال دیا گیا ہے۔کچھ دیر پہلے مسلم لیگ ن کی جانب سے نتائج کو مسترد کردیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے اعلان کے بعد تحریک انصاف نے بھی ردعمل دے دیا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن کا نظام درست نظر آیا۔

ن لیگ نے بند کمروں میں جلسیاں کیں۔ن لیگ جتنے ڈبے کھلواناچاہتی ہےہمیں اعتراض نہیں۔انتخابات کے بہت امیدافزانتائج ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو پہلے سے ہار نظر آرہی تھی ۔الیکشن میں جس طرح کے اعتراضات نظر آتے تھے وہ نظر نہیں آئے۔ن لیگ کے الزامات کا جواب الیکشن کمیشن دے گا۔ن لیگ کو نظر آرہا تھا کہ امپائر ان کے لیے میچ نہیں کھلائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیںجب عمران خان کی لیڈرشپ میں قوم پردنیافخرکرےگی۔