پاکستان تحریک انصاف سندھ میں بھی دوسری بڑی سیاسی قوت

سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی 70 سیٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 22 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہے

جمعرات 26 جولائی 2018 03:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء):پاکستان تحریک انصاف سندھ میں بھی دوسری بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئی ہے۔ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی 70 سیٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 22 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔تفصیلات کے مطابق اب پولنگ کا وقت ختم ہوئے تقریبا 9 گھنٹے ہو چکے ہیں ۔

اکثر حلقوں میں بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔اس وقت اکثر نشستوں پر امیدواروں کی پوزیشن واضح ہو تی جارہی ہے۔پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کیئے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو110 ،مسلم لیگ ن کو 66 اور پیپلز پارٹی کو 44 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن پر واضع برتری حاصل کر لی ہے۔اس کے بعد تحریک انصاف نے اس الیکشن میں فتح پر جشن منانا شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر فواد چوہدری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ملک کو تحریک انصاف کی فتح پر مبارکباد دے دی ہے۔
مکمل نتائج نتائج آتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں نے مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دیں اور بھنگڑے بھی ڈالنا شروع کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے امکانات بھی روشن ہو چکے ہیں ۔اب تک کی خبروں کے مطابق پنجاب کی 115سیٹوں پر پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ ن 131 سیٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر خیبرپختونخواہ میں حکومت بنانے کا موقع ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے کے پی میں 63 نشستوں پر برتری حاصل کرلی ہے جس کے بعد صوبےمیں دوبارہ حکومت بنانے کے امکانات روشن ہو چکے ہیں ۔تازہ ترین خبر کے مطابق کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ میں بھی دوسری بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی 70 سیٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 22 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہے اور ایم کیو ایم 20 سیٹیں لے کر تیسرے نمبر پر آئی ہے۔