بحیرہ جنوبی چین پر سخت موقف اپنایا جائے گا،ملائشیا

چین بحیرہ جنوبی چین سے تمام جنگی بحری جہازوں کو واپس بلائے، وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ

بدھ 25 جولائی 2018 16:44

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین پر سخت موقف اپنایا جائے گا،چین بحیرہ جنوبی چین سے تمام جنگی بحری جہازوں کو واپس بلائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے پر سخت موقف اختیار کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان سمندری حدود میں چین کی توسیع پسندی اور جارحانہ پالیسی کے تناظر میں کوالالم پور اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ قبل ازیں وزیر اعظم مہاتیر محمد نے بھی چین سے مطالبہ کیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین سے اپنے تمام جنگی بحری جہازوں کو واپس بلائے۔ سیف الدین عبداللہ کے مطابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے واضح کیا ہے کہ وہ متنازعہ سمندری معاملات پر سنجیدہ اور مضبوط موقف پر قائم رہنے کو ترجیح دیں گے۔ چین بحیرہ جنوبی چین پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتا ہے۔ اس وجہ سے چین کا کئی ممالک کے ساتھ تنازعہ پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :