تمام پاکستانیوں کا شکریہ ،پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت کی وجہ سے مضبوط ہے ،

دنیا نے پاکستانی عوام کی پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے محبت دیکھ لی ، عوام نے بدنیتی پر مبنی ہر قسم کا پروپیگنڈا مسترد کردیا ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

بدھ 25 جولائی 2018 21:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کا شکریہ ، دنیا نے پاکستانی عوام کی پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے محبت دیکھ لی ہے ، عوام نے بدنیتی پر مبنی ہر قسم کا پروپیگنڈا مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تمام پاکستانیوں کا شکریہ ، دنیا نے پاکستانی عوام کی پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے محبت دیکھ لی ہے ، عوام نے بدنیتی پر مبنی ہر قسم کا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے ، پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت کی وجہ سے مضبوط ہے ، ہماری زندگیاں پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے وقف ہیں ۔