خیبر پختونخواہ میں بڑے برج الٹ گئے

این اے 3 سوات میں شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف کے سلیم الرحمان سے شکست کھا گئے

جمعرات 26 جولائی 2018 03:21

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)خیبر پختونخواہ میں بڑے برج الٹ گئے۔ این اے 3 سوات میں شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف کے سلیم الرحمان سے شکست کھا گئے۔ تفصیلات کے مطابق اب پولنگ کا وقت ختم ہوئے تقریبا 9 گھنٹے ہو چکے ہیں ۔اکثر حلقوں میں بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔

اس وقت اکثر نشستوں پر امیدواروں کی پوزیشن واضح ہو تی جارہی ہے۔پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کیئے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 106 ،مسلم لیگ ن کو 72 اور پیپلز پارٹی کو 39 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مخالفین کا صفایا کرنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی بڑے بڑے برج الٹ دئیے ہیں۔این اے 2 سوات سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارڈاکٹر حیدر علی خان نے امیر مقام کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔این اے 3 سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے سلیم الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے این اے 192 ڈیرہ غاذی خان سے بھی تحریک انصاف کے محمد خان لغاری نے شہباز شریف کو شکست دے دی ہے۔